تحقیق کے بنیادی عوامل و ارکان قرآن کی نظر میں
مصنف : کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر عمر فاروق غازی
صفحات: 145
اسلامی تاریخ میں تحقیق اس کی اہمیت اور اصول وضوابط کو سمجھنے کے لیے سب سےنمایاں مثال جمع وتدوین قرآن کی ہے ۔قرآ ن کریم کے متن کی تدوین ادبی دنیا کا عظیم ترین شاہکار ہے ۔تحقیق کا مقصد اور اس کی غرض وغایت کیا ہواس کےبارے میں بھی قرآن وحدیث میں واضح طور پر رہنمائی موجود ہے۔زیر نظرکتاب’’تحقیق کے بنیادی عوامل وارکان قرآن کی نظر میں ‘‘ کرنل (ر)عمر فاروق غازی کی تحقیق کے حوالے سے دوسری تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے مختلف مشہور کتب تفسیر اور دیگر عربی کتب کے مطالعہ سے قرآن کے حوالے سے تحقیق کا مفہوم ،تحقیق کے اغراض ومقاصد ،تحقیق کےتقاضے تحقیق کے بنیادی عوامل وارکان اور تحقیق کے مختلف طریقوں کو دلائل سے مزین کر کے پیش کیا ہے ۔ یہ کتاب شائقین تحقیق کے لیے مفید اور موزوں ثابت ہوگی ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقدیم و تعارف | 6 | |
پہلا باب تحقیق کا مفہوم | 9 تا 32 | |
دوسرا باب تحقیق کے اغراض و مقاصد | 33 تا 57 | |
تیسرا باب تحقیق کے بنیادی عوامل و ارکان | 58 تا 89 | |
چوتھا باب تحقیق کے تقاضے | 90 تا 115 | |
پانچواں باب تحقیق کے طریقے | 116 تا 139 | |
حاصل بحث | 135 | |
تجاویز و سفارشات | 135 | |
فہرست حوالہ جات | 140 |