تزکیہ نفس حصہ اول

تزکیہ نفس حصہ اول

 

مصنف : امین احسن اصلاحی

صفحات: 307

 

شریعت اسلامیہ میں تزکیہ سے مراد یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کوان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھے جنہیں قرآن وسنت میں ممنوع معیوب اورمکروہ کہا گیا ہے۔گویا نفس کو گناہ اور عیب دارکاموں کی آلودگی سے  پاک صاف کرلینا اور  اسے  قرآن وسنت کی روشنی  میں محمود ومحبوب اور خوب صورت خیالات  وامور سے آراستہ رکھنا نفس کا تزکیہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے  انبیاء کرام کو جن اہم امور کےلیے مبعوث فرمایا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے۔  جیسا کہ  نبی اکرم ﷺ کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے : هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ‘‘اس  آیت سے معلوم ہوتاہےکہ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کےحوالے جو اہم ذمہ داری  ڈالی گئی اس کےچار پہلو ہیں ۔تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے  جن میں ترتیب مختلف ہے  لیکن ذمہ داریاں یہیدہرائی گئی ہیں۔ان آیات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تلاوت آیات اورتعلیم کتاب وحکمت کا منطقی نتیجہ بھی تزکیہ ہی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “تزکیہ نفس” پاکستان کے معروف عالم دین مولانا امین احسن اصلاحی ﷫کی تصنیف ہے،جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔اس میں انہوں تزکیہ نفس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو فرمائی ہےاور اس کی متعدد جزئیات پر قلم اٹھایا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ مولانا صاحب کے متعدد افکار ونظریات ایسے ہیں جو شاذ اور انفرادی حیثیت کے حامل ہیں ،اور علماء امت ان سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔لہذا کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے ان چیزوں کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں تزکیہ نفس کرنے اور صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 10
دین میں تزکیہ نفس کی اہمیت اور اس کی عمومی ضرورت 15
1۔انبیاء کی بعثت کا اصل مقصد 15
2۔تزکیہ علم نہ راز ہوسکتا ہے نہ نامکمل 20
3۔بعض احادیث سے غلط استدلال 22
تزکیہ کالغوی مفہوم ، اس کا مقصد اور اس کی وسعت 33
1۔تزکیہ کا اصطلاحی مفہوم 34
2۔علم تزکیہ کی وسعت 35
3۔علم تزکیہ کا اصلی مفہوم 35
4۔خوب سے خوب تر کی جستجو 36
5۔تزکہ کااصلی مفہوم 38
6۔تزکیہ علم وادراک 40
7۔تزکیہ عمل 41
8۔تزکیہ تعلقات ومعاملات 42
تزکیہ علم 45
1۔علم حقیقی کا سرچشمہ خدا کی معرفت ہے 45
2۔خدا کی معرفت کا صحیح مفہوم 49
3۔معرفت الہٰی حاصل کرنے کا طریقہ 53
4۔فلاسفہ کی رائے 53
5۔متکلمین کی رائے 54
6۔صوفیہ کی رائے 55
7۔صوفیوں کے نزدیک علم اور معرفت کی حقیقت 57
8۔علم کی حقیقت 58
9۔معرفت کی حقیقت 61
10۔فلاسفہ اور متکلمین کےنظریات پر تبصرہ 61
11۔شیخ الاسلام کے نظریات پر تبصرہ 64
تدبر قرآن اور اس کے آداب وشرائط 85
1۔نیت کی پاکیزگی 85
2۔ قرآن کی برتر کلامانا جائے 87
3۔قرآن کے تقاضوں کے مطابق بدلنے کا عزم 89
4۔تدبر 91
5۔تفویض الی اللہ 92
اسوہ حسنہ 95
1۔منصب رسالت سے متعلق چار بنیادی غلط فہمیاں 96
2۔نبی ﷺ کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعیت 100
3۔ایمان 101
4۔اطاعت 103
5۔اتباع 106
6۔محبت 107
7۔اطاعت بلامحبت اورمحبت بلا اتباع 110
حجابات علم 115
1۔حب عاجلہ 116
2۔تکبر 120
3۔عصبیت جاہلیت 122
4۔ غفلت یا لا ابال پن 124
آفات علم 127
1۔آفات علم 127
2۔غفلت اور بے پروائی 128
3۔خواہشات نفس کی پیروی 132
4۔عدم احتساب 137
5۔بدعت 141
6۔تحریف 143
7۔کتمان حق 145
8۔استغال بالا دنےٰ 148
بیماریوں کا علاج 153
1۔اشتغال بالادنےٰ کے اسباب اور اس کا علاج 153
2۔اعلیٰ کو چھوڑ کر ادنےٰ کے اختیار کرنے کے اسباب 154
3۔وقت کی قدرو قیمت سے بے خبری 155
4۔اپنے مرتبہ سے بے خبری 157
5۔پست ہمتی سے بے خبری 159
6۔ادنےٰ پرستوں کی کثرت 161
7۔علاج 163
کتمان علم کے اسباب اور اس کا علاج 169
1۔معاشرہ کی ذمہ داریوں سے بے خبری 171
2۔خوف اور طمع 177
3۔بےحمیتی 180
4۔مداہنت 186
بدعت، اس کے اسباب ، اور اس کا علاج 191
1۔بدعت کی تعریف 191
2۔دین و دنیا کے حدود 192
3۔بدعت کا دائرہ 197
4۔بدعت کےدو بڑے سبب 200
5۔غلوپسندی 200
6۔خواہشات نفس کی پیروی 209
7۔علاج 213
تزکیہ عمل 217
1۔تزکیہ عمل 217
2۔عمل کے محرکات 220
3۔مذکورہ محرکات کی حیثیت 222
4۔خامیوں کاعلاج 224
5۔حدود الہٰی کی پابندی کے لیے   دو چیزوں کی ضرورت 226
6۔ذکر الہٰی 226
7۔فکر آخرت 228
8۔حجابات ذکر وفکر 229
نماز اور آفات نماز 231
1۔نماز کے شرائط 232
2۔نماز کےاوقات 232
3۔نماز کی ہیئت 235
4۔نماز کی دعائیں 235
5۔نماز کی آفات 239
6۔کسل 239
7۔وسوسہ 242
8۔مدعا سے بے خبری 244
انفاق اور آفات انفاق 249
1۔انفاق کی برکات 251
2۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ حقیقی لگاؤ 251
3۔معاشرے کے ساتھ حقیقی ربط 253
4۔انفاق سے حکمت حاصل ہوتی ہے 254
5۔مال میں برکت 255
آفات اور ان کا علاج 257
1۔چھد ا اتارنے کی خواہش 257
2۔احسان جتانا اور بدلہ چاہنا 260
3۔سائلوں کے ساتھ بدسلوکی 263
4۔انتقام و عناد کاجذبہ 265
5۔احساس برتری 267
6۔ریا اور نمائش 268
روزہ ، اور آفات روزہ 271
1۔روزے کی برکات 273
2۔سد ابواب فتنہ 276
3۔جذبہ ایثار کی پرورش 279
4۔قرآن مجید سے مناسبت 279
روزے کی آفات اور ان کا علاج 281
1۔لذتوں اور چٹخاروں کا شوق 281
2۔اشتعال طبیعت 283
حج اور آفات حج 287
1۔حج جامع عبادات ہے 287
2۔حج انسان پر ہر راہ سے اثرانداز ہوتا ہے ۔ 291
حج کی برکتیں 293
1۔روحانی کایا کلپ 293
2۔جنت کی ضمانت 294
3۔تجدید عہد 294
4۔امت کی وحدت کا مظاہرہ 296
آفات حج اور ان کا علاج 297
1۔شہوانی باتیں 297
2۔حدود اللہ اور شعائر الہٰی کی بے حرمتی 300
3۔جنگ و جدال 303
4۔فساد نیت 304
5۔شعائر کی حقیقت سے بے خبری 306

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like