تذکرۃ النبلاء فی تراجم العلماء

تذکرۃ النبلاء فی تراجم العلماء

 

مصنف : عبد الرشید عراقی

 

صفحات: 418

 

قرن اول سے لے کر اپنے اقبال کے آخری دور تک مسلمانوں نے اپنی ہر صدی کے ممتاز اکابر رجال کے سیر واخبار کا ایسا دفتر زمانہ میں یادگار چھوڑا کہ اقوام و ملل ان کی مثال سے عاجز ہیں۔ لیکن افسوس کہ برصغیر پاک و ہند کے دفتر بہت مدت تک اپنے اکابرین کے تذکرے سے خالی رہے۔ محترم عبدالرشید عراقی کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو برصغیر کی اسلامی و علمی تاریخ کو گمنامی سے بچانے کے لیے میدان کارزار میں اترے۔ زیر نظر کتاب بھی اس موضوع پر موصوف کی منفرد اور قابل قدر کاوش ہے جس میں انھوں نے برصغیر کے 174 علماے کرام کے حالات قلمبند کیے ہیں۔ اس میں پہلے ان علما کا تذکرہ کیا گیا ہے جو دین اسلام کی اشاعت اور ترویج میں مصروف عمل رہےمثلاً خاندان شاہ ولی اللہ دہلوی، خاندان غزنویہ امرتسر، لکھوی خاندان اور اس کے علاوہ ان علما کا تذکرہ ہے جنھوں نے صرف ایک دو پشت سے دین اسلام کی اشاعت اور توحید و سنت کی ترقی و ترویج میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ علاوہ ازیں اس میں ایسے جلیل القدر علما کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے جو دو یا تین بھائی تھے اور سب ہی عالم دین تھے، ان علما نے تصنیف و تالیف، درس و تدریس اور وعظ و تبلیغ میں نمایاں خدمات انجام دیں مثلاً درس و تدریس میں مولانا شاہ محمد اسحاق دہلوی، ان کے بھائی شاہ محمد یعقوب دہلوی اور مولانا فقیر اللہ مدراسی وغیرہ۔ یہ  کتاب جہاں پیکران عظیمت کی زندگی کی خوبصورت تصویر ہے وہیں یہ قاری کے لیے راہ عمل متعین کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 17
نقش آغاز 32
خاندان ولی اللہ دہلوی ؒ 36
خاندان شیخ الکل مولانا سید محمد نذیر حسین دہلوی ؒ 66
خاندان عمر پور ضلع مظفر نگر 74
علمائے بنارس(خاندان سید جلال الدین احمد جعفری ہاشمی) 87
علمائے بنارس(خاندان مولانا محمد سعید محدث بنارسی) 94
لکھوی خاندان 106
غزنوی خاندان(امر تسر ولاہور) 125
خاندان مولانا فیض اللہ بھوجیانی 147
علوی خاندان سوہدرہ 158
قصوری خاندان 173
روپڑی خاندان 190
یزدانی خاندان 204
کیلانی خاندان 213
71علمائے کرام 222
فصل اول 222
فصل دوم 316
فصل سوم 377
کتابیات 411

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like