تفسیر مظہری جلد ششم
تفسیر مظہری جلد ششم
مصنف : قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی
صفحات: 661
قاضی ثناء اللہ پانی پتی 1810ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے۔ آپ شیخ جلال الدین کبیر الاولیاء کی اولاد سے ہیں۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے سات برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اور بعد میں دوسرے علوم کی تحصیل میں مشغول رہے۔ تحصیل علم کی خاطر دہلی گئے۔ جہاں شاہ ولی محدث دہلوی سے حدیث کا علم حاصل کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی نے شاہ محمد عابدستانی کے ہاتھ پر بیعت کی۔ ان کے وصال کے بعد حضرت میرزا مظہر جان جاناں سے کسبِ فیض کیا۔علم کی تحصیل کے بعد وطن واپس آئےاور بقیہ عمر افتاء، تصنیف وتالیف اور نشر علوم میں گزاری دی۔ آپ نے پانی پت میں منصب قضاء بھی اختیار کیا اور اس بلند عہدے کا نہایت احسن طریقے سے حق ادا کیا۔ قاضی ثناء اللہ پانی پتی اپنے عہد کے عظیم فقیہ، محدث، محقق اور مفسر تھے۔ مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی انہیں بیہقی وقت کہا کرتے تھے۔ فقہ اصول میں آپ مرتبہ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ تفسیر وکلام میں وتصوف میں آپ کو یدطولیٰ حاصل تھا۔ آپ کی تیس سے زائد تصانیف وتالیفات ہیں۔ ان میں مشہور تصنیف زیر تبصرہ کتاب تفسیر مظہری عربی زبان میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کو آپ نے اپنے مرشد مرزا مظہر جانجاناں کے نام سے منسوب کیا۔ تفسیر کا انداز محدثانہ ہے۔ یہ تفسیر قدمائے مفسرین کے اقوال اور تاویلات جدیدہ کی جامع ہے۔ اس کا اردو ترجمہ کے فرائض ادارہ ضیاء المصنفین، بھیرہ شریف کے تین فضلاء نے انجام دئیے اور مذکور ادارے کے پچاس سے زائد فضلاء نے اس کے مصادر کی تخریج کی۔ ضیاء القرآن پبلی کیشنز نے اسے دس جلد وں شائع کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
سورۂ کہف | ||
اصحاب رقیم کا قصہ | 14 | |
اصحاب کہف کا قصہ | 15 | |
معاویہ کا اصحاب کہف کےغار پر جانا | 29 | |
صوفی تمام میں موجود ہوتے ہوئے بھی ان سےالگ ہوتا ہے | 31 | |
مسئلہ :اولیاء کے مزارات کے قریب مساجد بنانا جائز ہے | 32 | |
مسئلہ : قبور کوپختہ کرنے کی ممانعت اور قبور پر بیٹھنےاور ان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کی ممانعت | 32 | |
انشاء اللہ کے بغیر یہ کہنا کہ کل یہ کام کروں گا مناسب نہیں | 34 | |
اگر شروع میں ان شاء اللہ کہنا یاد نہ رہا تو بعد میں ان شاءاللہ کہہ لینا چاہئے | 35 | |
جہنم کے پرجوں کا ذکر | 40 | |
حدیث : سبز رنگ حضورﷺ کا محبوب رنگ تھا | 42 | |
حدیث :باقیات صالحات سے کیا مراد ہے ؟ | 49 | |
حدیث: حقیر گناہوں کو حقیر نہ سمجھنا چاہیے | 52 | |
حدیث : تمام اعمال نامے عرش کے نیچے ہوں گے | 53 | |
حدیث : ابلیس کی اولاد اور وضو اور نماز میں بہکانے والے شیاطین کے نام | 55 | |
حضرت موسیٰ کا حضرت خضر کی تلاش میں نکلنا ( قصہ) | 61 | |
مسئلہ: مفضول کو کبھی فاضل پر جزئی فضیلت ہوتی ہے | 66 | |
حدیث : حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے جہاں پائے حاصل کرے | 66 | |
مسئلہ : اگر کسی ولی سےامر غیر شرعی سرزد ہو تو اس کا رد کیا جائے گا مگر ولی کا انکار نہ کیا جائے گا | 67 | |
مسئلہ : اشیاء کےوجود سایہ اور ظل ہیں ان اعیان ثابتہ کا جو اللہ تعالیٰ کے مرتبہ علم میں ہیں | 76 | |
حضرت خضر کی حیات اور موت میں بحث | 81 | |
یاجوج ماجوج کا بیان | 87 | |
یاجوج ماجوج کی اقسام | 88 | |
حدیث: یاجوج ماجوج کا خروج | 91 | |
حدیث : دجال کا خروج | 92 | |
حدیث :جنت فردوس کا بیان | 97 | |
حدیث : شرک اصغر یعنی ریا کا بیان | 101 | |
فصل : سورۃ کہف کے فضائل | 103 | |
سورۂ مریم | ||
انبیاء کرام میراث میں مال نہیں چھوڑتے ( حدیث) | 107 | |
صدیق کے مقام و مرتبہ کا بیان | 127 | |
حدیث : قرآن پڑھتے ہوئے رویا کرو اور اگر رونا نہ آئے تو رونےوالوں کی طرح بن جاؤ | 137 | |
حدیث :سب لوگ دوزخ میں آئیں گےپھر اللہ متقین کونجات عطا فرمائے گا | 148 | |
دوزخ میں وارد ہونےکی تشریح | 148 | |
حدیث : میں جس کا مولیٰ ہوں ، علی اس کا مولیٰ ہے | 161 | |
حدیث : علی کا ذکر اور ان کی محبت عبادت ہے | 161 | |
سورۂ طہ | ||
زمین مچھلی کی پشت پر ہے ( تفصیل) | 166 | |
نماز کی فضیلت او راہمیت | 170 | |
انا عند ظن عبدی بی کی تشریح | 171 | |
وحی اور نبوت تشریعی انبیاء کے ساتھ خاص ہے اور اس نبوت کا خاتمہ النبیین پر ہو گیا | 178 | |
کمالات نبوت اولیاء کو حاصل ہو سکتے ہیں | 181 | |
اصالت طینت اور اصالۃ کبریٰ کا ذکر حضرت مجدد نےکس کا دعویٰ کیا تھا | 193 | |
’’نبوت سےولایت افضل ہے ‘‘ غلط ہے | 207 | |
عروج و نزول کی تحقیق | 207 | |
قدر ضرورت سےزائد عمارت کا بوجھ انسان پر ہو گا | 215 | |
حضرت آدم کا قصہ | 222 | |
حدیث : حضرت آدم اور حضرت موسیٰ کا مباحثہ | 224 | |
کافر کی تنگ زندگی کا بیان | 227 | |
مسئلہ : نماز میں سورۂفاتحہ کی قرات | 231 | |
مسئلہ : سورۂ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں | 231 | |
اللہ کو ماننا ہر عقل مند پر واجب ہےاور انکار مستحق عذاب بناتا ہے | 235 | |
سورۂ انبیاء | ||
ذکر الہٰی میں مستغرق بندہ کافعل اللہ کا فعل ہوتا ہے | 246 | |
میزان سےکیا مراد ہے؟ | 260 | |
حضرت ابراہیم نے سوائے تین مقامات کے کبھی ظاہراً بھی جھوٹ نہیں بولا ( حدیث) | 267 | |
حضرت ابراہیم کے آگ میں ڈالنے کاواقعہ | 269 | |
شام کی فضیلت اور برکات | 273 | |
حضرت داؤد اور سلیمان کا ایک کھیت کے بارے میں فیصلہ | 277 | |
مجتہد کے لیے دوہرا اجر ہے | 280 | |
حضرت سلیمان کا قصہ | 282 | |
حضرت ایوب کا قصہ | 284 | |
حضرت ایوب کتنی مدت دکھ میں رہے کب دعا کی اور کیوں کی | 290 | |
ذوالکفل پیغبر تھے یا نہیں .. علماء کااختلاف | 296 | |
حضرت یونس کا قصہ | 297 | |
یاجوج ماجوج کا ذکر | 304 | |
تخلیق انسانی کی بحث | 310 | |
کیا گناہ گار مومن جنت میں داخل نہ ہوں گے | 311 | |
فرقہ باطنیہ اورشیعہ کے قول تقیہ کی تردید | 313 | |
سورۃ الحج | ||
زلزلہ قیامت کا بیان | 315 | |
بعث النار کا بیان | 317 | |
غزوہ بدر کےدن حضرت علی اورحضرت حمزہ کی مبارزت کا بیان | 331 | |
آگ کے لباس کا بیان | 333 | |
اہل جنت کے زیورات اور لباس کا بیان | 336 | |
حرم پاک میں ظلم و الحاد کا حکم ؟ | 344 | |
حدیث: اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے لہٰذا تم حج کرو ۔ الحدیث | 348 | |
مسئلہ : پیدل حج کر حج کرنا افضل ہے | 348 | |
حدیث: جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے حج کیا اسے چاہیے کہ وہ رفث نہ کرے | 349 | |
مسئلہ : کیا نفلی یانذر مانی ہوئی قربانی کا جانور یوم نحر اور ایام تشریق میں ذبح کرنا شرط ہے ؟ | 350 | |
حج او رعمرہ کےدوران حلق کرانے مسائل کا بیان | 355 | |
نذر کی اقسام اور ان سے متعلق احادیث کا بیان | 358 | |
طواف کی اقسام ، شرائط او راس کے ارکان سے متعلق مسائل کا بیان | 389 | |
حدیث:جھوتی شہادت اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے کےمساوی ہے | 404 | |
مسئلہ : کیا قربانی کے جانور پر سوار ہونا یا اس کا دودھ دوہنا وغیرہ جائز ہے ؟ | 405 | |
مسئلہ : ذبح کرتے وقت اللہ کا ذکر شرط ہے | 408 | |
مسئلہ : گائے اور انٹ میں سے بدنہ کا بیان | 409 | |
مسئلہ مرتدہ عورت کو قتل کرنا جائز نہیں | 414 | |
مسئلہ اگرامام وقت نےکسی مصلحت کےتحت حربیہ یا مرتدہ کو قتل کرنے کاحکم دیا تو اس میں کوئی حرج نہیں | 416 | |
حدیث: فقراء اغنیاء سےپانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے | 423 | |
حدیث: اسلام پہلے گناہوں کو مٹا دیتا ہے | 425 | |
انبیاء ور سل کی تعداد کا بیان | 427 | |
اس کا بیان کہ جنت میں داخلہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہو گا نہ کہ اعمال کے ساتھ اوراعمال کے سبب اہل جنت کے درجات متفرق ہوں گے | 432 | |
حدیث:ابن آدم کے لیے تین دوا وین نکالے جائیں گے | 444 | |
مسئلہ :جہاد اکبر کی تحقیق او راس سے متعلقہ بیان | 446 | |
ریا اور سمعہ کا بیان | 447 | |
مسئلہ : تکالیف کی کلفت کو دور کرنا اجتباء کے لوازم میں سے ہے | 449 | |
کتاب وست کو مضبوطی سے تھامنے اور بدعت سے اجتناب کرنے کا بیان | 451 | |
سورۃ المومنون | ||
اس کا بیان کہ جنت نےکہا ۔ قدافلح المومنون | 454 | |
نماز میں خشوع اختیار کرنے ، اپنی نگاہ محل سجود پر رکھنے اور ادھر ادھر توجہ نہ کرنے کا بیان | 455 | |
متعۃ النساء کا بیان | 458 | |
حدیث: جس نے اپنےوارث کو میراث سے محروم کیا اللہ تعالیٰ جنت سے اس کی میراث کو ختم کر دے گا | 460 | |
حدیث: تم میں سےہر ایک خلقت کےوقت چالیس دن تک ماں کے پیٹ میں نطفہ کی صورت میں رہتا ہے | 463 | |
حدیث: اللہ نے پانچ دریا جنت سےنازل فرمائے یعنی سیحون اور جیحون ۔ | 468 | |
حدیث: میرے نسب و صہر کے سوا تمام نسب و صہر کٹ جائیں گے | 508 | |
میزان کی تحقیق اور کیفیت وزن کا بیان | 509 | |
سورۂ نور | ||
مسئلہ : حدشرعی ایسے کوڑے سے لگائی جائے جو درمیانے سائز کا اور بغیر گھنڈی کے ہو | 522 | |
احصان کی شرائط کا بیان | 531 | |
قید کرنا جلا وطن کرنے کی ایک صورت ہے | 537 | |
زنا کسے کہتے ہیں ؟ | 533 | |
ملکیت کے شبہ میں کیا زنا کا حکم لگایا جائے گا ! | 535 | |
زنا شہادت یا اقرار سےثابت ہوتا ہے | 538 | |
مریض اور عورت کوحد کیسے لگائی جائے گی | 540 | |
کیا آقا اپنےغلام پر حد لگا سکتا ہے ؟ | 542 | |
حد قذف کے مسائل | 547 | |
لعان کے مسائل | 553 | |
واقعہ افک | 570 | |
مسئلہ : مومنین کے متعلق حسن ظن رکھنا چاہیے | 573 | |
دین کی چوٹی اور ستون کیا ہے ؟ ان تمام امور کا مدار زبان کوروکنے پر ہے | 575 | |
حدیث:برابر کا بدلہ لینے والے کو صلہ رحم کرنےوالا نہیں کہا جا سکتا | 579 | |
حدیث: قیامت کےدن جسم کے اعضاء شہادت دیں گے | 581 | |
حضرت عائشہ ؓ کے فضائل احادیث روشنی میں | 583 | |
کسی کے گھر اجازت لے کر جانے اور سلام کرنے کا حکم | 584 | |
نظر نیچی رکھنے اور ستر عورت کا بیان | 589 | |
کیاعورت اجنبی مرد کو دیکھ سکتی ہے؟ | 591 | |
آزاد عورت کی شرمگاہ کا بیان | 592 | |
شہوت سےامن کی صورت میں اجنبی مرد،عورت کےکن اعضاء کو دیکھ سکتا ہے | 593 | |
لونڈی کی شرمگاہ کا بیان | 594 | |
عورت کی آواز شرمگاہ ہے | 599 | |
مسئلہ :بعض حالات میں نکاح فرض یا واجب ہوتا ہے جبکہ بعض حالات میں حرام مکروہ ہوتا ہے اوراکثر حالات میں مستحب اور سنت ہے | 600 | |
مسئلہ :اچھی نیت سےنکاح کرنا عبادت ہے | 604 | |
حدیث:نکاح سے رزق تلاش کرو | 606 | |
آیت نور کی تفسیر | 616 | |
زیت سے کیا مراد ہے | 619 | |
آیت نور کی صوفیاء تاویل | 623 | |
حدیث:نماز مومن کی معراج ہے | 631 | |
ہدایت امر وہبی ہے | 635 | |
خلافت راشدہ پر استدلال | 644 | |
حدیث:خلافت 30سال ہے | 644 | |
کھانا کھلانے ، سلام کرنے ، مریض کی عیادت اورنماز جنازہ پڑھنے کابیان | 651 | |
مسئلہ : مطلق امر ، وجوب کے لیےہے | 660 | |