تفہیم الاحادیث جلد 05
تفہیم الاحادیث جلد 05
مصنف : سید ابو الاعلی مودودی
صفحات: 652
مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ ہے مولانا عبدالوکیل علوی مرحوم نے تقریباً 30؍ سال قبل اسے مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے والی احادیث کی تشریحات کو نقل کیا گیا ہے۔نیزمرتب نے تخریج احادیث کے ساتھ اُردو ترجمہ کرکے حدیث فہمی میں آسانی پیدا کی ہے۔سید صاحبؒ کے وسیع تحریری سرمائےمیں سے حدیث پر مبنی مواد کی ضخامت کا اندازہ ”تفہیم الاحادیث“ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔اور اس سے یہ اندازہ بھی ہوتا ہےکہ سیدصاحب کا لٹریچر قرآن وحدیث کے حوالوں اور تشریحات کا بے بہا خزانہ ہے اور موصوف کس قدر حجیت حدیث کے قائل وفاعل تھے ۔ان کی مایہ ناز کتاب ’’ سنت کی آئینی حیثیت ‘‘ بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔ لیکن بعض احادیث کو تسلیم کرنے کے متعلق مودودی صاحب کا موقف جمہو رعلمائے امت سے مختلف ہے۔ محدث دوراں حافظ عبد اللہ روپڑی اور شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی رحمہما اللہ نے اپنی کتب میں اس کی نشاندہی کی ہے ۔اس لیے حدیث کے متعلق مولانا مودودی مرحوم کےتفردات سے ادارہ کتاب وسنت سائٹ کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 11 |
باب اول: | |
معاشرت | |
فصل1: نکاح کی ترغیب وتاکید | |
لفظ نکاح کے لغوی واصطلاحی معنی | 14 |
نکاح کی تاکید | 17 |
رہبانیت اور قطع لذات کی ممانعت | 21 |
ہر انسان پر اس کے نفس کا حق | 24 |
وہ تین آدمی جن کی مدد اللہ کے ذمہ ہے | 27 |
دنیا وآخرت کی ساری بھلائی نیک وفرمانبرداری بیو | 29 |
تجردکی حوصلہ شکنی اور کثرت تعداد کی ترغیب | 31 |
نکاح سے پہلے عورت کو دیکھنے کا مسئلہ | 34 |
بد خلق بیوی | 37 |
ازدواجی تعلقات کے بگاڑ پر ابلیس کا اظہار مسرت | 38 |
فصل 2: کفاءت کا مسئلہ | |
شادی بیاہ میں کفاءت کا لحاظ | 40 |
لڑکی والوں کی جانب سے پیغام نکاح | 44 |
تقریبات شادی بیاہ رسوم | 45 |
منگنی کی شرعی حیثیت | 45 |
فصل3: ولادیت کا مسئلہ | |
ولی(سرپرست) کی ولایت | 47 |
سر براہ مملکت کی ولایت | 48 |
عورت کی ولایت | 49 |
کیا بالغ عورت خود اپنا نکاح کر لینے کی مجاز ہے؟ | 51 |
لڑکی کے لیے تنسیخ اور استقرار نکاح کا استحقاق | 54 |
فصل4: رضاعت کا مسئلہ | |
نسبی اور رضاعی رشتوں کی حرمت | 58 |
محرمات کی حرمت کے وجوہ | 61 |
فصل5: ماں سے نکاح اسلامی قانون میں فوجداری جرم | 63 |
خالہ بھانجی اور پھوپھی بھتیجی کا ایک مرد کے نکاح میں ہونا | 66 |
کتابیہ سے کاح | 70 |
شہداء اور حضرت ماریہ کا واقعہ | 72 |
لونڈی کو آزاد کر کے اس سے نکاح کرنا | 78 |
نکاح شغار۔ (ادلے بدلے کا نکاح) | 82 |
کیا کافر سے مسلمان ہونے سے سابقہ نکاح برقرار رہ سکتا ہے | 85 |
فصل6: ممنوعات (وہ امور جن کی ممانعت ہے) | |
اپنی بیوی سے عمل قوم لوط؟ | 90 |
عمل قوم لوط کی سزا | 93 |
ایام اور عورت | 96 |
بیویوں کو مارنے کی ممانعت | 98 |
عورت کے اعضا صنی پر نظر ڈالنا ممنوع | 102 |
استمنا بالید کا شرعی کاحکم | 103 |
حضرت حوا کی پیدائش | 108 |
آلات کے ذریعہ سے توالدہ وتناسل | 112 |
شادی بیاہ اسلام اور آلات موسیقی | 113 |
فصل7: تحدید ازواج | |
رئیس طائف غیلان ثقفی کا واقعہ | 116 |
نوفل بن معاویہ کا واقعہ | 116 |
فصل8: مہر | |
شروط نکاح میں اہم ترین شرط | 120 |
مقدار مہر | 121 |
حد سے زیادہ مہر اباندھنے کی ممانعت | 124 |
مہر ادا کرنے کی نیت سے نکاح فاسد ہو جاتا ہے | 126 |
مہر کی ادائیگی میں اصل تعجیل ہے یا تاجیل؟ | 131 |
فصل9، طلاق | |
طلاق حلال چیزوں میں سب سے ناپسندیدہ فعل | 135 |
طلاق کا اختیار صرف شوہر کو ہے | 137 |
طلاق قبل از نکاح | 141 |
لاطلاق الامن بعد نکاح | 143 |
طلاق کا صحیح طریقہ | 144 |
فصل10: خلع | |
جمیلہ بنت ابی کا واقعہ خلع | 146 |
کسی زیادتی کے بغیر خلع | 151 |
عدت خلع | 153 |
حبیبہ بنت سہل انصاریہ کا واقعہ خلع | 157 |
خلع کا معاوضہ اپنے دیے ہوئے مال سے زیادہ لینا | 159 |
طلاق اور خلع کو کھیل بنانے کی ممانعت | 160 |
حالت حیض میں طلاق کی ممانعت | 163 |
فصل11: طلاق ثلاثہ در مجلس واحد | |
عہد رسالت اور خلافت صاحبین کے عہد میں | 168 |
رکانہ بن عبد یزید کا واقعہ | 169 |
چند مزید واقعات | 173 |
فقہاء اسلام کے نزدیک طلاق کی قسمیں | 177 |
حلالہ (سازشی نکاح) | 182 |
کرائے کاسانڈ | 183 |
فصل12: عدت اور نان نفقہ | |
عدت کہاں گزاری جائے | 189 |
نان نفقہ | 189 |
عدم نفقہ کی صورت میں تفریق | 194 |
متوفی حاملہ کی عدت | 195 |
بیوہ حاملہ کی عدت | 204 |
مفقود الخبر کی بیوی کے لیے انتظار مدت | 208 |
مطلقہ مبتو تہ کا نان نفقہ | 209 |