تفہیم احکام القرآن جلد سوم

تفہیم احکام القرآن جلد سوم

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

صفحات: 522

 

قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص   رحمہم اللہ کی احکام القرآن  کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت  کی حامل  ہیں ۔امام   جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل  کتاب ’’احکام   القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد  کے شعبہ شریعہ  اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر  موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ   کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن  اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ، مکتوبات  وغیرہ سے   اخذ شد ہ ہے ۔ مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے  ان کو بڑی عرق ریزی سے احکام القرآن کو موضوعات کے تحت جمع  کر مرتب کردیا ہےیہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلداول  مبادیات( علوم القرآن، ایمانیات،اخلاقیات۔)،جلد دوم عبادات(نماز ، روزہ،زکاۃ،حج۔)،جلدسوم معاشرت،جلد چہارم  حدوو وتعزیرات،معاشیات،مسئلہ ملکیت زمین،قانونِ وراثت،انفاق فی سبیل اللہ ، سود، تجارت،بنیادی انسان حقوق اورچندمتفرق احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور جلدپنجم   مختلف عنوانات کے تحت آٹھ ابواب  پر مشتمل ہے۔پہلا باب اقامت دین  کی ضرورت واہمیت کےبارے میں  ہے ،دوسرا باب ہجرت کے موضوع پر ہے۔تیسرے باب میں خلافت کےمسئلے پر سیر حاصل بحث کی  گئی ہے۔چوتھا،پانچواں اور چھٹا باب جہاد، قتال فی سبیل اللہ اور غلامی سے متعلق احکام ومباحث پر مشتمل ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 19
باب اول 23
اسلامی نظام معاشرت 23
اجمالی خاکہ 23
اساسی نظریات 31
اصول و ارکان 39
تحفظات 55
تعزیری قوانین 63
انسدادی تدابیر 67
مردوزن کے باہمی اختلاط کی ممانعت 67
استیذان 73
تخلیہ اور مس کی ممانعت 81
غض بصر کے احکام 83
اظہار زینت کی ممانعت 89
گھر سے باہر نکلنے کا احکام 96
پردہ 109
فرد وجماعت کا تعلق 109
پردہ کے احکام 112
تین نہایت اہم مسائل 118
چہرے کا پردہ 124
قانون ازدواج 149
قانون ازدواج کے مقاصد 149
قانون ازدواج کے اصول 155
ازدواجی معاملات کے بارے میں اصولی ہدایات 165
نکاح کے احکام 173
نکاح کا مفہوم اور اہمیت 173
تعلق زوجین کی صحیح صورت 179
نکاح کی اہمیت 181
نکاح کے متفرق مسائل 184
مہر 195
مسئلہ کفالت 205
مسئلہ ولایت 209
محرمات 217
متفرق مباحث 231
تعداد ازواج 231
گھریلو اختلافات 243
ایلاء 249
ظہار 253
قانون کی تفصیلات 258
کفارہ ظہار کے احکام 266
لعان 271
نکاح کتابیات 281
تبدیلی دین کی صورت میں احکام 297
فقہا کے مسالک 299
نکاح متعہ 307
حرمت زنا و فواحش 313
ضبط ولادت 331
احکام طلاق و خلع وغیرہ 341
طلاق 341
فقہائے اسلام کا مرتب کردہ قانون 350
حیض میں طلاق دینے والے کو رجوع کا حکم 355
طلاق کا صحیح طریقہ قرآن وسنت کی روشنی میں 359
جماع سے پہلے طلاق اور متعہ کی طلاق 362
نکاح سے پہلے طلاق 365
طلاق کے بعد بیوی کے لیے آزادی 370
خلع 377
عدت خلع 377
خیار فسخ 389
مسائل جزئیہ 395
عدت کے احکام 402
حضانت 415
عائلی قوانین کے کمیشن کا سوال نامہ اور اس کا جواب 419
تعداد ازواج 426
اسلامی قانون ازدواج اور مزعومہ ترقی یافتہ قوانین کا تقابل 437
اسلام کا معاشرتی انقلاب 449
معاشرتی اصول 449
مجلسی آداب 461
بے تکلف دوستوں کے بارے میں حکم 465
مصافحہ اور معانقہ 468
شرعی نقطہ نظر سے 482
ممانعت تشبہ کی اصل وجہ 486
لباس اور چہرے کی شرعی وضع 489
حقوق العباد 503
اپنے اہل و عیال کو آتش جہنم سے بچاؤ کی سربراہ خاندان کی ذمہ داری 506
صلہ رحمی کا مفہوم اور اس کی اہمیت 507
لڑکیوں سے حسن سلوک 510
ہمسایوں کے حقوق 512
ملازمین کے حقوق 518

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like