سنن نسائی شریف مترجم (سرور گوہر) جلد۔3

سنن نسائی شریف مترجم (سرور گوہر) جلد۔3

 

مصنف : امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی

 

صفحات: 764

 

احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے اور اس متن کی شرح و تفصیل کانام حدیث رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام   نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا کر اور پھر ان کے   بعد ائمہ محدثین نے احادیث کومدون او ر علماء امت نے کتب احادیث کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اور مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کا اردو زبان میں ترجمہ کر کے برصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کا اردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ شیخ البانی  اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سے تحقیق حدیث کاجو ذوق پورے عالم اسلام میں عام ہوا اس کے پیش نظر بجار طور پر لوگوں کے اندر یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش سننِ اربعہ میں جو ضعیف رویات ہیں ان کی نشاندہی کر کے اور ان ضعیف روایات کی بنیادپر جو احکام و مسائل مسلمانوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی تردید و ضاحت بھی کردی جائے۔ سننِ اربعہ کی عربی شروحات میں تحقیق وتخریج کا اہتمام تو موجود تھا لیکن اردو تراجم میں نہیں تھا تو جب ان کے نئے ترجمے کر کے شائع کیے گیے اور ان میں احادیث کی تخریج وتحقیق کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جیسے دارالسلام سے مطبوعہ سنن ابن ماجہ، سنن نسائی، سنن ابو داؤد، میں احادیث کی مکمل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے۔ اور اسی طرح بعض دوسرے اداروں نے بھی یہ کام کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سنن نسائی شریف مترجم‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ یہ ترجمہ جنا ب پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر ﷾ نے کیا ہے اور اس میں شیخ خلیل بن مامون شیحا کے نسخہ کو سامنے رکھتے ہوئے احادیث کی تخریج کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اور احادیث پر صحت وضعف کاحکم علامہ ناصر البانی ﷫ کے نسخہ کے مطابق لگایا گیا ہے۔ مکتبہ محمدیہ، لاہور نے اسے 3مجلدات میں شائع کر کے خدمت حدیث کی سعادت حاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی اس محنت کو قبول فرمائے۔ (آمین)

 

                                                                                 کتاب النحل      31۔

عطیہ اوربخشش سے متعلق احادیث مبارکہ

عطیات میں سیدنانعمان بن بشیر﷜ کی روایت نقل کرنے والوں کے الفاظ کااختلاف 21
                                                             کتاب الھبۃ                   32۔

ہبہ سے متعلق احادیث مبارکہ

متعدد لوگوں کامتعدد لوگوں کوہبہ کرنا(مشرک چیز کاہبہ کرنا) 27
والداپنے بچے کوکوئی چیز دے کرواپس لے سکتاہے اوراس بارےمیں روایت نقل کرنے والوں کےاختلاف کابیان 29
اس بارے میں سید ناعبداللہ بن عباس ﷜ کی روایت کے متعلق اختلاف کاذکر 30
اپناہبہ واپس لینے والے کےبارے میں طاؤں پراختلاف کابیان 32
                                                                                   کتاب الرقبیٰ33۔

رقبیٰ سے متعلق احادیث مبارکہ

سیدنازیدبن ثابت ﷜ کی روایت کے بارے میں ابن ابی نجیح پراختلاف کابیان 35
ابوالزبیرپراختلاف کابیان 36
                                                                             کتاب العمرٰی          34۔

عمرٰی سے متعلق احادیث مبارکہ

عمرٰی وارث کے لیے ہے 39
عمرٰی کےبارےجابر﷜ کی روایت نقل کرنےوالوں کے الفاظ کے اختلاف کابیان 41
اس میں زھری پراختلاف کاذکر 44
اس حدیث میں ابوسلمہ پریحییٰ بن ابی کثیراورمحمد بن عمروکااختلاف 47
عورت کااپنے شوہر کی اجازت کے بغیرعطیہ دینا 48
                                                                               کتاب الایمان والنذور                35۔

قسموں اورنذورں سے متعلق احادیث مبارکہ

نبی ﷺ کن الفاظ سے قسم کھایاکرتے تھے 51
مصرف القلوب کےالفاظ کےساتھ قسم کھانا 51
اللہ تعالیٰ کی عزت کی قسم کھانا 52
اللہ تعالیٰ کےعلاوہ کسی اورچیزکی قسم کھانے کی سنگینی 53
آباء کی قسم کھانا 53
ماؤں کی قسم کھانا 54
اسلام کے علاوہ کسی اورمذہب کی قسم کھانا 54
اسلام سے بیراز ہونے کی قسم کھانا 5
کعبہ کی قسم کھانا 56
بتوں کی قسم کھانا 56
لات کی قسم کھانا 56
لات اورعزیٰ کی قسم کھانا 57
قسم پوری کرنا 58
جوکوئی قسم اٹھالے اورپھر وہ اس کے علاوہ دوسرے کام کواس سے بہتر سمجھے تو؟ 58
قسم کاکفارہ ‘توڑنے سے پہلے 58
قسم توڑنے کے بعد کفارہ 60
ایسی چیز کی قسم کھاناجواس کی ملکیت نہ ہو 62
قسم اٹھاتے وقت ان شاءاللہ کہنا 63
قسم میں نیت کااعتبار 63
اللہ عزوجل کی حلال کردہ چیز کوحرام قراردینا 63
جب کسی نے قسم کھائی کہ وہ سالن نہیں کھائے گااور اس نے سر کےکےساتھ روٹی کھائی 64
ایسی قسم اورجھوٹ جو اعتقاد قلب کے ساتھ نہ ہو 64
                                                                                                                      لغواورجھوٹ 65
نذر کی ممانعت 65
نذر کسی چیز کومقدم کرسکتی ہے نہ مؤخر 66
نذر کےذریعے بخیل کامال نکالاجاسکتاہے 67
اطاعت –نیکی کے کام میں نذر مندی مقصود نہ ہو 67
ایسی چیز کی نذ ر جو اس کی ملکیت میں نہیں 68
جس نے نذر مانی ہوکہ وہ پیدل چل کربیت اللہ جائے گا 68
جب عورت قسم کھالے کہ وہ ننگے پاؤں اورننگے سر چلے گی 69
جس نے نذر مانی ہوکہ وہ روزہ رکھے گا پھر وہ روزہ رکھنے سے پہلے فوت ہوجائے 70
جوکوئی شخص نذر مانے پھر وہ اسے پورا کرنے سے پہلے مسلمان ہوجائے 70
جب کوئی شخص اپنامال نذر کے طور ہدیہ کرے 74
جب نذر مانی جائے توکیا زمنیں بھی مال داخل ہیں 75
استثناء 76
جب قسم اٹھائے اوردوسرا شخص اس کے لیے ان شاءاللہ کہے ‘ تو کیااس کے لیے استثاءہوجائے گا 76
نذر کاکفارہ 77
جوشخص اپنے اوپر نذر واجب کرلے اورپھر وہ اسے پورانہ کرسکے تواس پرکیا واجب ہوتاہے 82
استثناء 83
                                                                                 کتاب المزارعۃ   36۔

مزارعت سے متعلق احادیث مبارکہ

مزارعت اوروثیقوں میں شرط 85
زمین کوتہائی اورچوتھائی پیداوار پربٹائی پردینے کی ممانعت کے متعلق مختلف احادیث اورروایت نقل کرنے والوں کے الفاظ کااختلاف 86
مزار عت کی تحریرمیں الفاظ کے اختلاف کابیان 110
تین افراد کے درمیان شرکت عنان 114
چاراشخاص کے درمیان شرکت مفاوضہ اس طرح کہ جو اسے جائز قرار دیتاہے 115
شرکت ابدان 116
شراکت داروں کااپنی شراکت سے الگ ہوجانا 116
زوجین کااپنے بندھن سے جداہونا 117
مکاتبت 119
تدبیر 119
آزادی 120
                                                                                 کتاب المحاربۃ       37۔

جنگ کے متعلق احادیث مبارکہ

حرمت خون قتل کی ممانعت 121
خون کی عظمت 129
کبیرہ گناہ 136
سب سے بڑاگناہ 138
کس صورت میں کسی مسلمان کوقتل کرناجائزہے 139
مسلمانوں کی جماعت سے علیحدگی اختیارکرنے والے کوقتل کرنا 141
اللہ عزوجل کے فرمان: ((جولوگ اللہ اوراس کے رسول سے جنگ لڑتے اورملک میں فساد پھیلاتے رہتے ہیں ان کے سزا یہی ہے کہ وہ قتل کیے جائیں یا سولی دئیے جائیں یاان کے ہاتھ اورپاؤں الٹے سیدھے کاٹ دیئے جائیں یاجلاوطن کردیئے جائیں ))کی تفسیر ‘اور یہ آیت کن کے بارے میں نازل ہوئی 142
اس بارے میں حمید کی انس بن مالک ﷜ سے روایت نقل کرنے والوں کے اختلاف کاذکر 144
اس حدیث میں طلحہ بن مصرف اورمعاویہ بن صالح کایحییٰ بن سعید پراختلاف کابیان 147
مثلہ کی ممانعت 151
سولی پرلٹکانا 151
غلام مشرکوں کے علاقے کی طرف بھاگ جائے 152
ابو اسحاق پراختلاف 153
مرتد کاحکم 154
مرتد کی توبہ 158
نبی ﷺ کوبرابھلاکہنے والے کے متعلق کیا حکم ہے 159
اس حدیث میں عمش پراختلاف کاذکر 160
جادو 163
جادوگروں کے متعلق حکم 164
اہل کتاب کے جادوگر 164
جس شخص کامال لوٹاجائے تووہ کیاکرے 165
جوشخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے ماراجائے 165
جوشخص اپنے اہل کی حفاظت کرتے ہوئے لڑائی کرے 168
جواپنادین بچانے کے لیے قتال کرے 168
جواپنے حق کی خاطر قتال کرے 169
جوشخص اپنی تلوار اٹھالے اور پھر اسے چلانے لگے 172
مسلمان شخص سے قتال کرنا 173
اندھے پرچم تلے لڑنے والے کے متعلق سختی 177
قتل کی حرمت 175
                                                                38۔اول کتاب قسم الفی ء

فی تقسیم کرنے سے متعلق احادیث مبارکہ

181
                                                                                    کتاب البیعۃ                      39۔

بیعت سے متعلق احادیث مبارکہ

سمع واطاعت پربیعت 191
اس بات پربیعت کرناکہ ہم حکمرانوں کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے 192
حق بات کہنے پربیعت لینا 192
عدل پرمبنی بات کرنے پربیعت لینا 192
اپنے پردوسروں کوترجیح دئیے جانے پربیعت 193
ہر مسلمان کے ساتھ خیرخواہی کرنے پربیعت 194
اس بات پربیعت کرناکہ ہم فرارنہیں ہوں گے 194
موت پربیعت 194
جہاد پربیعت 195
ہجرت پربیعت 196
دیہاتی کی ہجرت 197
ہجرت کی تفسیر 197
ہجرت پرترغیب 198
انقطاع ہجرت کے بار ے میں اختلاف کابیان 198
پسند وناپسند حکم پربیعت 200
فراق مشر ک پربیعت 201
خواتین کی بیعت 202
بیمار شخص کی بیعت 203
توعمرلڑکے کی بیعت 204
غلاموں کی بیعت 204
بیعت فسخ کرنا 204
ہحرت کے بعد پھر واپس دیہات میں آجانا 205
ان امور کی بیعت کرناجن کی انسان استطاعت رکھتا ہو 205
جوشخص امام کی بیعت کرے اوروہ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دے اوراپنی محبت اس پرنچھا ورکردے 206
امام –حکمران کی اطاعت پرترغیب 207
حکمران کی اطاعت پرترغیب 208
اللہ تعالیٰ کافرمان:((واولی الامرمنکم)) 208
امام-حکمران کی نافرمانی کے بارے میں سختی 209
امام-حکمران کے لیے جزاوسزا 209
امام کے لیے خیرخواہی 209
امام کاخاص مشیر- رفیق 211
امام کاوزیر 212
جس شخص کومعصیت کاحکم دیاجائے پس وہ اطاعت کرے تو ایسے شخص کی جزا 212
ظلم پرحکمران کی مدد کرنے والے کے لیے وعید 213
جوشخص کسی حکمران کی ظلم پرمدد نہیں کرتا 214
ظالم حکمران کے پاس کلمہ حق کہنے والے فضیلت 214
بیعت پوری کرنے والے کاثواب 214
حکومت حاصل کرنے کی حرص ناپسندیدہ امرہے 215
                                                                                 کتاب العقیقۃ          40۔

عقیقہ کے آداب واحکام

لڑکے کی طرف سے دوبکریاں 216
لڑکے کی طرف سے عقیقہ 217
لڑکی کی طرف سے عقیقہ 217
لڑکی کی طرف سے کتنے جانوروں کاعقیقہ کیاجائے گا 218
عقیقہ کب کیاجائے گا 219
                                                                         کتاب الفرع والعتیرۃ        41۔

فرع اورعتیرہ سے متعلق احادیث مبارکہ

(اسلام میں)فرع ہے نہ عتیرہ 220
عتیرہ کی تفسیر 222
فرع کی تفسیر 224
مردار کی کھال 225
مردار کے چمڑوں کوکس چیز کے ساتھ صاف کیا جائے 229
مردار کی کھال کی جب زباغت ہوجائے تواس سے فائدہ اٹھانے کےمتعلق اجازت ہے 230
درندوں کی کھال سے انتفاع کی ممانعت 230
مردار کی چربی سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت 231
اللہ عزوجل نے جس چیز کو حرام قرار دیاہے اس سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت 232
چوہا-چوہیاگھی میں گرجائے 232
جب مکھی برتن میں گرجائے 233
                                                                               کتاب الصید والذباح42۔

شكاراورذبيحوں سے متعلق احادیث مبارکہ

شکار کےوقت بسم اللہ پڑھنے کاحکم 234
جس پراللہ کانا م نہ لیا گیا ہواسے کھانے کی ممانعت 235
سدھائے ہوئے کتے کاشکار 235
ایسے کتے کاشکار جو کہ سدھایاہوانہیں 236
جب کتاشکار کومارڈالے 236
جب وہ اپنے کتے کے ساتھ کوئی ایسا کتاپائے جس پراس نے اللہ کانام نہیں لیا 237
جب وہ اپنے کتے کے ساتھ کوئی اورکتاپائے 237
کتاشکار میں سے کھالے 239
کتوں کو مارڈالنے کاحکم 240
وہ کتے جن کے مارڈالنے کاحکم فرمایا 241
جس گھر میں کتا ہووہاں (رحمت کے ) فرشتے داخل نہیں ہوتے 241
مویشیوں کے لیے کتارکھنےکی رخصت 242
شکارکے لیے کتارکھنے کی رخصت 243
کھیتی کے لیے کتارکھنے کی رخصت 244
کتے کی قمیت لینے کی ممانعت 245
شکاری کتے کی قیمت لینے کی رخصت 246
(اگر)پالتو جانو رجنگلی ہوجائے 246
شکار تیر کھا کرپانی میں گرجائے 247
شکارتیرکھانے کے بعد غائب ہوجائے 248
جب وہ شکار بدبودار ہوجائے 249
بے پرکے تیرکاشکار 250
جو شکاربے پرکے تیر کے عرضا لگنے سے شکار ہو 250
بے پر کے تیر کی دھار والی طرف شکار ہو 251
شکار کاپیچھا کرنا 251
خرگوش 252
گوہ 253
بجو 256
درندے کھانے کی حرمت 257
گھوڑے کاگوشت کھانے کی اجازت 257
گھوڑے کاگوشت کھانے کی حرمت 258
پالتوگدھوں کاگوشت کھانے کی حرمت 259
جنگلی گدھوں کاگوشت کھانے کی اباحت 262
مرغ تکاگوشت کھانے کااباحت 263
چڑیاں –چڑے کھانے کی اباحت 264
بحری مردار 264
مینڈک 267
ٹڈی 268
چیونٹی کو مارنا 268
                                                            کتاب الضحایا                        43۔

قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ

جو شخص قربانی کرناچاہیے تووہ اپنے بال نہ کترائے 270
جوقربانی کے جانور نہ پائے 271
امام اپنی قربانی کےجانورعیدگاہ میں ذبح کرے 272
لوگوں کاعید گاہ میں جانورذبح کرنا 272
وہ جانور جن کی قربانی کرنے سے منع کیاگیا جیسے آنکھ کاکانا 273
لنگڑا 273
کمزورولاغر 274
قربانی کاوہ جانور جس کاکان سامنے سے کٹاہو 274
قربانی کاوہ جانور جس کاکان پھچلی طرف سے کٹاہو 275
جس کےکان میں گول سوارخ ہو 275
جس جانور کےکان چرے ہوئے ہوں 275
جس جانور کاسینگ ٹوٹا ہواہو 276
مسنہ اورجذعہ 276
مینڈھا 278
اونٹ کی قربانی میں کتنے افراد شریک ہوسکتے ہیں 280
گائے کی قربانی میں کتنے افراد شریک ہوسکتے ہیں 280
امام سے پہلے قربانی کاجانور ذبح کرنا 281
سفید دھاری دار پتھر کے ساتھ ذبح کرنے کی اباحت 283
لکڑی کے ساتھ ذبح کرنے کی اباحت 284
ناخن کے ساتھ ذبح کرنے کی ممانعت 285
دانت کےساتھ ذبح کرنا 285
چھری تیز کرنے کاحکم 285
ذبخ کیے جانے والے جانور کونحر کرنااورنحر کرنے والے کوذبح کرناجائزہے 286
جس جانورکودرندہ کچلی سے کاٹ دے اسےذبح کرنا 286
جو جانورکنویں میں گرجائے اوراس کے حلق تک رسائی نہ ہو 286
اگر کوئی جانور چھوٹ جائے اوراسے پکڑانہ جاسکے 287
اچھی طرح ذبح کرنا 288
قربانی کے جانور کی گردن پرپاؤں رکھنا 289
قربانی کے جانور پراللہ عزوجل کانام لینا 289
قربانی کے جانور پراللہ اکبر پڑھنا 290
آدمی کااپنے ہاتھ سے قربانی کےجانورذبح کرنا 290
آدمی کااپنے علاوہ کسی اورکی قربانی کاجانورذبح کرنا 290
جس جانور کوذبح کرناہواسے نحر کرنا 291
جواللہ عزوجل کے علاوہ کسی اورکے لیے ذبح کرتاہے 291
تین دن کے بعد قربانی کےگوشت کھانے اورانہیں رکھنے کی ممانعت 292
تین دن سے زائد قربانی کاگوشت کھانے اوراسے رکھنے کی اجازت 293
قربانی کاگوشت ذخیرہ کرنا 295
یہودیوں کے ذبح کیے ہوئے جانور 296
غیرمعروف شخص کاذبیحہ 296
اللہ عزوجل کے فرمان:((اسے نہ کھاؤ جس پراللہ کانام نہ لیاگیاہو))کی تفسیر 297
جانورکوباندھ کراس پرتیراندازی کرنا 297
کسی چڑیا کوناحق مارنا 299
ایسے جانورکاگوشت کھانے کی ممانعت جوگندگی کھاتاہو 300
گندگی کھانے والے جانور کادودھ پینے کی ممانعت 300
                                                                    کتاب البیوع                  44۔

خرید وفروخت کے مسائل کی بابت احادیث مبارکہ

کمائی کرنے پرترغیب 301
کمائی میں شہادت سے اجتناب 302
تجارت 303
تاجروں کوبیع کرتےوقت کن چیزوں کاخیال رکھناچاہیے 304
جھوٹی قسم کےذریعے اپناسود افروخت کرنے والا 304
بیع میں دھوکے فریب کے لیے قسم کھانا 305
وہ شخص صدقہ کر ے جوبیع کرتے وقت دل یقین کے ساتھ قسم نہ کھائے بس عاد تاَ قسم کھائے 306
خرید وفروخت کرنے والے جب تک جدا نہ ہوں انہیں بیع کے متعلق اختیارحاصل ہے 306
نافع پراس کی روایت میں اختلاف کاذکر 307
اس حدیث کےالفاظ میں عبداللہ دینار پراختلاف کابیان 310
خرید وفروخت کرنے والے دونوں کے اپنے بدن کے ساتھ جدا ہونے سے پہلے اختیار کاوجوب 312
بیع میں دھوکا فریب 312
تھنوں میں دودھ روک رکھنا 313
مصراۃ کی ممانعت اوروہ (مصراۃ ) یہ ہے کہ اونٹنی یابکری کے تھنوں کوباندھ دیاجائے اوردوتین دن تک دودھ نہ دویاجائے حتی ٰ کہ اس کادودھ اکٹھا ہوئے پس جب خریداراس کابہت زیادہ دودھ دیکھے گاتو وہ اس کو زیادہ قیمت میں خریدے گا 313
منافع ضامنت کے لیے ہے 314
مہاجر کااعرابی کے لیے بیع کرنا 314
شہری کادیہاتی کے لیے بیع کرنا 315
تجارتی قافلے کو راستے میں جاکر ملنا 316
آدمی کااپنے بھائی کی لگائی ہوئی قیمت پرقیمت لگانا 317
آدمی کااپنے بھائی کی بیع پربیع کرنا 318
محض قیمت بڑھانے کےلیے بولی دینا 318
زیادہ قیمت دینے والے کو چیز بیچنا نلام کرنا 319
بیع ملامسہ 319
ملامسہ اورمنابذہ کی تفسیر 320
بیع منابذہ 320
اس کی تفسیر 321
کنکری پھنک کربیع کرنا 323
پھلوں کی پختگی ظاہر ہونے سے پہلے انہیں فروخت کرنا 323
پھلوں کوان کی پختگی معلو م ہونے سے پہلے اس شرط پرخریدناکہ وہ انہیں توڑلے گا اورانہیں پکنے تک نہیں چھوڑے گا 325
آفت کے نقصان کاازالہ کرنا 325
کئی سالوں کے لیے پھلوں کی بیع کرنا 327
درخت پرلگی ہوئی کھجور کوٹوٹی ہوئی کھجور کے بدلے میں بیچنا 327
انگور کومنقی کے بدلے میں بیچنا 328
عرایاکی بیع اندازےکےساتھ 329
تازہ کھجوروں کے بدلے میں بیع عرایا 329
کھجوروں کے ایسے ڈھیر کی جس کاوزن معلوم نہ ہومعلوم شدہووزن والی کھجوروں کے بدلے میں بیع کرنا 330
اناج کے ڈھیر کواناج کے ڈھیر کے بد لے میں فروخت کرنا 331
کھیتی کوغلے کے بدلے میں بیچنا 332
بالی کی فروخت حتی کہ وہ(پک کر)سفید ہوجائے 332
کھجور کھجور کے بدلے کم زیادہ کامعاملہ کرنا 333
کھجور کے بدلہ میں کھجور کی بیع 335
گندم کے بدلے میں گندم 336
جوکی جوکے بدلہ میں بیع 337
دینارکے دینارکے بدلہ میں بیع 340
درہم کے بدلہ میں درہم کی بیع 340
سوناسونے کے بدلے 340
نگینوں اورسونے والے ہارکوسونے کے بدلے میں فروخت کرنا 341
چاندی کوسونے کے بدلے میں ادھارفروخت کرنا 342
چاندی کوسونے کے بدلے میں اور سونے کو چاندی کے بدلے میں بیچنا 343
سونے کی جگہ چاندی اورچاندی کی جگہ سوناوصول کرنا 345
سونے کے بدلے میں چاندی وصول کرنا 347
وزن میں زیادہ دینا 347
غلے کوپوراپورا وصول کرلینے سے پہلے فروخت کرنا 348
جوشخص ناپ کرغلہ خریدے وہ اسے پوراپورا وصول کرنے سے پہلے فروخت نہ کرے 348
جوشخص غلے کاڈھیر ناپ تول کے بغیر خریدے وہ اسے اس کی جگہ سے منتقل کرنے سے پہلے فروخت نہ کرے 351
آدمی کچھ مدت کے لیے غلہ خریدلے اوربیچنے والاقیمت کے بدلے میں اس سے کوئی چیز رہن (گروی رکھ لے 351
حضر حالت قیام میں گروی رکھنا 353
ایسی چیز کی بیع جو کہ بائع کے پاس نہ ہو 353
غلے میں بیع سلم 354
خشک انگور منقیٰ میں بیع سلم 354
پھلو ں میں بیع سلم 355
حیوان جانورمیں بیع سلم 355
جانورکوجانورکے بدلے میں ادھار فروخت کرنا 357
حاملہ کے حمل کی بیع 357
اس (حاملہ کے حمل کی بیع )کی تفسیر 357
کئی سالوں کے لیے بیع کرلینا 358
معلوم مدت تک کے لیے بیع 358
قرض اوربیع : وہ یہ کہ وہ اپنا سوداس شرط پر فروخت کے کہ وہ اسے قرض دے 359
ایک بیع میں دوشرطیں ‘اور وہ یہ کہ وہ شخص یوں کہے میں تمہیں یہ سود ایک ماہ مدت تک اس قیمت پراوردوماہ کی مدت تک اس قیمت پرفروخت کرتاہوں 359
ایک بیع میں دوبیع کی ممانعت : وہ اس طرح کہ وہ کہے :میں یہ سوداتمہیں نقد سودرہم میں ادھاردو سودرہم میں فروخت کرتاہوں 360
استثناء کی بیع کی ممانعت حتی کہ اس استثناء کی مقدار معلوم ہو 361
کھجور کادرخت فروخت کیا جائے اور خریداراس کاپھل مستثنی ٰ کرلے 362
غلام کوفروخت کیا جائے اورخریداراسکے مال کواستثناء کرلے 362
ایسی بیع جس میں شرط ہوتوبیع اور شرط درست ہوگی 362
ایسی بیع جس میں فاسدشرط ہوتو بیع درست ہوگی جب کہ شرط باطل ہو جائے گی 366
مال غنیمت کو تقسیم ہونے سے پہلے فروخت کرنا 367
مشترک مال کوفروخت کرنا 367
بیع کرتے وقت گواہ بناناضروری نہیں 368
بائع اورمشتری کاقیمت میں اختلاف 369
اہل کتاب سے خرید وفروخت کرنا 370
مدبرکوفروخت کرنا 370
مکاتب کی بیع 371
مکاتب اپنی کتابت میں سے کچھ ادا نہ   کرے اس سے پہلے اسےفروخت کرنا 372
ولاء کی بیع 373
پانی کی بیع 374
زائد ازضرورت پانی کی بیع 374
شراب کی بیع 375
کتے کی بیع (خریدوفروخت کرنا) 376
جومستثنی ہے 376
خزیرکی بیع 377
نرکی جفتی کرانے کی اجرت لینے کی ممانعت 377
آدمی کوئی چیز خرید تاہے پس وہ مفلس ہو جاتاہے اوراس کے پاس سودا فروخت کرے توپھر اس کاحق دار مالک کوئی اور نکل آئے 379
قرض کےبارے میں مذمت 380
اس قرض کےبارے میں آسانی 382
مال دار شخص کاٹال مٹول کرنا 382
حوالہ (ذمہ ) 383
قرض کی ذمہ داری لینا 384
حسن ادایئگی کےبارے میں ترغیب 385
حسن معاملہ اورمطالبہ میں نرمی 386
بغیر مال کے شرکت 387
غلام میں شرکت 387
کھجور کے درخت میں شرکت 388
مکان میں شرکت 388
شفعہ اوراس کےاحکام 388
                                       کتاب القسامۃ والقود والدیات              45۔

قصاص اوردیت کے متعلق احادیث مبارکہ

وہ قسامت جو کہ دور جاہلیت میں تھی 390
قسامت 392
قسامت میں پہلے مقتول کے ورثاء قسمیں کھائیں گے 393
اس بارے میں سہل کی خبر نقل کرنے والوں کے الفاظ کااختلاف 395
قصاص 402
اس بارے میں علقمہ بن وائل کی روایت نقل کرنے والوں کے اختلاف کابیان 403
اللہ تعالی کے فرمان :(( اگر آپ فیصلہ فرمائیں توان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ فرمائیں ))کی تفسیر 407
اس بارے میں عکرمہ پراختلاف کاذکر 407
قتل کے بدلے میں غلاموں اورآزاد افراد کے درمیان قصاص 408
اگر کوئی شخص اپنے غلام کومارڈالے تواس کے مالک سے قصاص 409
عورت کوعورت کے بدلے قتل کرنا 410

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like