سنن نسائی شریف مترجم (سرور گوہر) جلد۔1

سنن نسائی شریف مترجم (سرور گوہر) جلد۔1

 

مصنف : امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی

 

صفحات: 880

 

احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے اور اس متن کی شرح و تفصیل کانام حدیث رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام   نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا کر اور پھر ان کے   بعد ائمہ محدثین نے احادیث کومدون او ر علماء امت نے کتب احادیث کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اور مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کا اردو زبان میں ترجمہ کر کے برصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کا اردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ شیخ البانی  اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سے تحقیق حدیث کاجو ذوق پورے عالم اسلام میں عام ہوا اس کے پیش نظر بجار طور پر لوگوں کے اندر یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش سننِ اربعہ میں جو ضعیف رویات ہیں ان کی نشاندہی کر کے اور ان ضعیف روایات کی بنیادپر جو احکام و مسائل مسلمانوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی تردید و ضاحت بھی کردی جائے۔ سننِ اربعہ کی عربی شروحات میں تحقیق وتخریج کا اہتمام تو موجود تھا لیکن اردو تراجم میں نہیں تھا تو جب ان کے نئے ترجمے کر کے شائع کیے گیے اور ان میں احادیث کی تخریج وتحقیق کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جیسے دارالسلام سے مطبوعہ سنن ابن ماجہ، سنن نسائی، سنن ابو داؤد، میں احادیث کی مکمل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے۔ اور اسی طرح بعض دوسرے اداروں نے بھی یہ کام کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سنن نسائی شریف مترجم‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ یہ ترجمہ جنا ب پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر ﷾ نے کیا ہے اور اس میں شیخ خلیل بن مامون شیحا کے نسخہ کو سامنے رکھتے ہوئے احادیث کی تخریج کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اور احادیث پر صحت وضعف کاحکم علامہ ناصر البانی ﷫ کے نسخہ کے مطابق لگایا گیا ہے۔ مکتبہ محمدیہ، لاہور نے اسے 3مجلدات میں شائع کر کے خدمت حدیث کی سعادت حاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی اس محنت کو قبول فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
                                                            کتاب الطھارۃ    1۔

ِ                                                         پاکی کابیان

1-الله عزوجل كى فرمان 45
2-رات كواٹھ کر مسواک کرنا 45
3۔ مسواک کرنےکاطریقہ 46
4۔ کیاامام اپنی رعیت کے سامنے مسواک کرسکتاہے 46
5۔مسواک کی ترغیب 47
6۔کشرت سےمسواک کرنا 47
7- روزه دارپچھلےپہر مسواک کرسکتاہے 48
8۔ہر وقت مسواک کرنا 48
9۔ذکر فطرت ختنہ کر انا(یعنی ختنہ کراناامور فطرت میں سے ہے) 48
10۔ناخن تراشنا 49
11۔بغل کےبال اکھاڑنا 49
12۔زیرناف بال مونڈنا 49
13۔مونچھیں کترنا 50
14۔ان امور میں تعیین وقت 50
15۔مونچھیں کترنا اورداڑھی بڑھانا 50
16۔قضائے حاجت کےلئے دور جانا 51
17۔اس (قضائے حاجت ) کیلئے د ور جانے کی رخصت 51
18۔بیت الخلاء میں جانے کی دعا 52
19۔قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنے کی         ممانعت 52
20۔قضائے حاجت کےوقت قبلہ کی طرف پیٹھ کرنے کی ممانعت 52
21۔قضائے حاجت کے وقت مشرق ومغرب کی طرف رخ کی کاحکم 53
22۔گھروں میں اس کی اجازت ہے 53
23۔قضائے حاجت کے وقت شرم گاہ کودایاں ہاتھ لگانےکی ممانعت 53
24۔صحراء میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنےکی رخصت 54
25۔گھرمیں بیٹھ کرپیشاب کرنا 55
26۔کسی چیزکی اوٹ میں پیشاب کرنا 55
27۔پیشاب سے بچنا 56
28۔برتن میں پیشاب کرنا 56
29۔طشت میں پیشاب کرنا 56
30۔سوراخ میں پیشاب کرنے کی کراہیت 57
31۔ٹھہرے ہونےپانی میں پیشاب کرنےکی ممانعت 57
32۔غسل خانےمیں پیشاب کرنے کی کراہیت 57
33۔جوشخص پیشاب کررہاہواسے سلام کہنا 58
34۔وضوکرنے کےبعد سلام کاجواب دینا 58
35۔ہڈی سے استنجاکرنے کی ممانعت 58
36۔ لید یاگوبرسے استنجاکرنےکی ممانعت 59
37۔تین سےکم ڈھیلوں یاپتھروں سے استنجاء کرنےکی ممانعت 59
38۔دوپتھروں سےاستنجاکرنےکی رخصت 60
39۔ایک پتھر سے استنجا کرنے کی رخصت 60
40۔صرف ڈھیلوں سےاستنجاکرنے کی رخصت 60
41۔پانی کےساتھ استنجاءکرنا 61
42۔دائیں ہاتھ کےساتھ استنجاکرنےکی ممانعت 61
43۔برف کے پانی کے ساتھ وضوکرنا 62
44۔پانی کی تعیین 63
45۔پانی میں کوئی حد مقررنہ ہونا 63
46۔کھڑاپانی 64
47۔سمندر کاپانی 65
48۔برف کےساتھ وضوکرنا 65
49۔برف کےپانی کےساتھ وضوکرنا 66
50۔اولوں کےپانی کےساتھ وضوکرنا 66
51۔کتے کاجھوٹا 67
52۔جب کتابرتن میں منہ ڈال کرپیے توبرتن میں موجود چیزکوبہادینے کاحکم 67
53۔جس برتن میں کتا منہ ڈال دے اسے مٹی کےساتھ صاف کرنا 68
54۔بلی کاجھوٹا 68
55۔گدھے کاجھوٹا 69
56۔حائضہ کاجھوٹا 69
57۔خواتین وحضرات کاایک ساتھ وضوکرنا 69
58۔جنبی شخص کےاستعمال سے بچی ہوئی چیز 70
59۔وضوکےلئے کس قدر پانی کافی ہے 70
60۔وضومیں نیت 71
61۔برتن سے وضوکرنا 71
62۔وضوکےوقت بسم اللہ پڑھنا 72
63۔خادم کاوضوکےلئے آدمی پرپانی ڈالنا/خادم کاآدمی کووضوکرانا 73
64۔وضوکےاعضاء ایک ایک مرتبہ دھونا 73
65۔اعضاءوضوتین تین بار دھونا 73
66۔وضوکاطریقہ ہتھیلیوں کادھونا 74
67۔ہتھیلیاں کتنی باردھوئی جائیں 75
68۔کلی کرنااورناک میں پانی ڈالنا 75
69۔کس ہاتھ سےکلی کی جائے 76
70۔ناک میں پانی چڑھانا 76
71۔ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنا 77
72۔ناک جھاڑنے کاحکم 77
73۔نیند سےبیدارہوکر ناک جھاڑنے کاحکم 78
74۔کس ہاتھ ناک جھاڑی جائے 78
75۔چہرہ دھونا 78
76۔چہرہ کتنی باردھویاجائے 79
77۔ہاتھوں کودھونا 80
78۔وضوکاطریقہ 80
79۔ہاتھ کتنی بار دھوئے جائیں 81
80۔دھونےکی حد 81
81۔سرکامسح کرنےکاطریقہ 82
82۔سرپرمسح کرنےکی تعداد 82
83۔عورت کاسرپرمسح کرنا 83
84۔کانوں کامسح 84
85۔کانوں کاسرکےساتھ مسح کرنااوریہ دلیل کہ وہ سر کاحصہ ہیں 84
86۔عمامے پرمسح 85
87۔پیشانی کےساتھ عمامےپرمسح کرنا 86
88۔عمامے پرمسح کرنےکاطریقہ 87
89۔پاؤں دھونےکاجواب 87
90۔کس پاؤں کوپہلے دھویاجائے 88
91۔ہاتھوں کےساتھ پاؤں دھونا 89
92۔انگلیوں کاخلال 89
93۔پاؤں دھونےکی تعداد 89
94۔(ہاتھ پاؤں)دھونےکی حد 90
95۔جوتےپہنے ہوئے وضوکرنا 90
96۔موزوں پرمسح کرنا 91
97۔دوران سفرموزوں پرمسح کرنا 93
98۔مسافرکتنے دن موزوں پرمسح کرسکتاہے 94
99۔مقیم کتنے دن تک موزوں پرمسح کرسکتاہے 95
100۔وضونہ ٹوٹنے کی صورت میں تازہ وضوکرنےکاطریقہ 96
101۔ہرنمازکےلئے وضو 96
102۔پانی چھڑکنا 97
103۔وضوکابچاہواپانی استعمال میں لانا 97
104۔وضوکی فرضیت 98
105۔وضوکرنےمیں حد سےبڑھنا 98
106۔خوب اچھی طرح مکمل وضوکرنے کاحکم 99
107۔اچھی طرح وضوکرنےکی فضیلت 99
108۔سنت کےمطابق وضوکرنے کاثواب 100
109۔وضوکےبعد کی دعا 102
                                                                                             110۔وضوکازیور 102
111۔خواب اچھی طرح وضوکرکےدورکعتیں پڑھنےکاثواب 103
112۔اس چیزکابیان جووضوکوتوڑتی ہے اورجونہیں توڑتی(نیز)مذی سے وضوٹوٹ جاتاہے 104
113۔بول وبرازسے وضو 106
114۔پاخانےسےوضوٹوٹ جاتاہے 106
115۔ہواخارج ہونے سےوضوٹوٹ جاتاہے 106
116۔نیندسے وضوٹوٹ جاتاہے 107
117۔اونگھ 107
118۔شرم گاہ کوہاتھ لگنے سےوضوٹوٹ جاتاہے 108
119۔شرم گاہ چھونےسےوضونہیں ٹوٹتا 109
120۔ شہوت کےبغیر اہلیہ کوچھونےسےوضونہیں ٹوٹتا 109
121۔بوسہ لنیے سےوضونہیں ٹوٹتا 111
122۔آگ پرپکی ہوئی چیز(کھانے) سےوضو 111
123۔جس چیز کی ہئیئت کوآگ بدل ڈالے اس کےکھانےسےوضونہیں ٹوٹتا 114
124۔ستوکھاپی کےکلی کرنا 115
125۔دودھ پی کرکلی کرنا 116
126۔کن امور سےغسل واجب ہوتاہے اورکن سےنہیں 116
127۔کافرجب اسلام قبول کرنےکااردہ کرے تووہ پہلے غسل کرے 116
128۔مشرک شخص کودفن کرنےکےبعد غسل کرنا 117
129۔جب شوہروزن کاختنہ مل جائے توغسل واجب ہوجاتاہے 118
130۔منی خارج ہونےسےغسل واجب ہوجاتاہے 118
131۔احتلام ہونےکی صورت میں بھی غسل کرے 119
132۔ جس شخص کواحتلام ہولیکن وہ منی نہ دیکھے 121
133۔مرداورعورت کی منی میں فرق 121
134۔حیض سےغسل کرنا 121
135۔اقراءکابیان 124
136۔مستحاضہ کاغسل کرنا 126
137۔نفاس(زچگی)کےبعدغسل 127
138۔حیض اوراستحاضہ کےخون میں فرق 127
139۔جنبی ٹھہرے ہوئےپانی میں غسل نہ کرے 129
140۔ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنےاوراس سےغسل کرنےکی ممانعت 129
141۔رات کےاول حصہ میں غسل کرنا 129
142۔رات کےاول وآخرحصہ میں غسل کرنا 130
143۔غسل کرتے وقت پردہ کرنا 130
144۔آدمی کےغسل کےلئے کتناپانی کافی ہے 131
145۔پانی کی مقدارکی کوئی تعیین نہیں 132
146۔ میاں بیوی ایک برتن سے غسل کرسکتےہیں 133
147۔جنبی کےبچے ہوئے پانی سےغسل کرنےکی ممانعت 134
148۔اس(مذکورہ بالا)مسئلے میں رخصت 135
149۔آٹاگوندھنےوالےبرتن میں غسل کرنا 135
150۔عورت غسل جنابت کےوقت اپنےسرکی لٹیں نہ کھول دے 135
151۔حائضہ احرام کےلئے غسل کرتےوقت سرکی لٹیں کھولے 136
152۔جنبی مرد ہویاعورت ‘برتن میں ہاتھ ڈالنے سےپہلے دھولے 136
153۔ہاتھوں کوبرتن میں داخل کرنے پہلے کتنی باردھویاجائے 137
154۔جنبی ہاتھ دھونے کےبعد اپنے جسم سے گندگی دورکرے 137
155۔جنبی شخص جسم سے نجات زائل کرنےکے بعد اپنےہاتھ دوبارہ دھوئے 138
156۔جنبی غسل سے پہلے وضوکرے 138
157۔جنبی کوسرکےبالوں کاخلال کرے 139
158۔جنبی کوسر پرکتنا پانی بہاناچاہیے؟ 139
159۔غسل حیض کاطریقہ 140
160۔غسل کےبعد ترک وضوء 140
161۔غسل کی جگہ کےعلاوہ دوسری جگہ پاؤں دھوئےجائیں 141
162۔غسل کےبعد رومال/تولیہ استعمال نہ کرنا 141
163۔جنبی جب کوئی چیزکھاناچاہیے تووضوکرلے 141
164۔جنبی ہاتھ دھوکرکھاسکتاہے 142
165۔جنبی ہاتھ دھوکرکھاپی سکتاہے 142
166۔جنبی وضوکرکے سوئے 143
167۔جنبی جب سونےکااردہ کرےتوشرم گاہ دھوئےاوروضو کرے 143
168۔جنبی جب وضونہ کرے 143
169۔جنبی جب دوبارہ جماع کرناچاہے 144
170۔غسل سے پہلے ایک سے زائد‘بیویوں سے جماع کرنا 144
171۔جنبی قرآن نہ پڑھے 145
172۔جنبی کوہاتھ لگانااوراس کےساتھ بیٹھنا 145
173۔حائضہ سے کوئی خدمت لینا 146
174۔حائضہ مسجد میں چٹائی بچھاسکتی ہے 147
175۔حائضہ بیوی کی گودمیں سررکھ کرقرآن پڑھنا 147
176۔حائضہ اپنےشوہر کاسردھوسکتی ہے 148
177۔حائضہ کاہم نوالہ بننااوراس کاجھوٹاپانی پینا 149
178۔حائضہ کی بچی ہوئی چیز کواستعمال میں لانا 150
179۔حائضہ کےساتھ لیٹنا 150
180۔حائضہ کےجسم کےساتھ جسم لگانا 151
181۔اللہ عزوجل کےفرمان:’’وہ آپ سے حیض کےمتعلق پوچھتے ہیں‘‘کی تفسیر 152
182۔جبت کسی شخص کومعلوم ہوکہ اللہ عزوجل نےحائضہ سے جماع کرنےسےمنع کیااوروہ پھر اس حالت حیض میں جماع کرے تواس کاکفارہ ہے؟ 153
183۔جب عورت کو حالت احرام میں حیض آجائے 153
184۔حیض ونفاس والی خواتین کس احرام بادندھیں 154
185۔حیض کاخون کپڑے کولگ جائےتو 154
186۔اگر منی کپڑے کولگ جائےتو 155
187۔کپڑے سےمنی کودھونا 155
188۔کپڑے سے منی کھرچنا 156
189۔ دودھ پینے والےبچے کاپیشاب 157
190۔لڑکی کاپیشاب 158
191۔جس جانور کاگوشت حلال ہے اس کاپیشاب 158
192۔جس جانور کاگوشت کھایاجاتاہے اگر اس کاگوبر کپڑےکولگ جائےتو 159
193۔کپڑےکوتھوک لگ جائے تو 160
194۔تمیم کی ابتدا-کب ہوئی) 161
195۔حضرمیں تمیم کرنےکابیان 162
196۔سفرمیں تمیم کابیان 163
197۔تمیم کےطریقہ میں اختلاف 164
198۔تمیم کادوسراطریقہ ہاتھوں میں پھونک مارنا 164
199۔تمیم کاایک اورطریقہ 165
200۔تمیم کاایک اورطریقہ 166
201۔جنبی کاتمیم کرنا 167
202۔مٹی سےتمیم کرنا 168
203۔ایک تمیم کےساتھ کئی نمازیں 168
204۔جسےپانی ملے نہ مٹی 168
                                                                        کتاب المیاہ من المجتبیٰ                        2۔

سنن مجتبیٰ سے منقول ‘پانی سے متعلق احکام

1۔بئر   بضاعہ کابیان 170
2۔پانی کی (مقدارکی)تعیین 171
3۔جبنی کھڑےہوئے پانی میں نہ نہائے 172
4۔سمندری پانی کےساتھ کےوضوکرنےکابیان 172
5۔برف اوراولوں کےپانی کےساتھ وضوکرنےکابیان 173
6۔کتےکاجھوٹا(برتن) 173
7۔جس برتن میں کتامنہ ڈال دے اسے مٹی کےساتھ صاف کرنا 174
8۔بلی کی جوٹھی چیزکابیان 175
9۔حائضہ کےجوٹھے کابیان 176
10۔عورت کےاستعمال سے بچی ہوئی چیز کےمتعلق رخصت 176
11۔عورت کووضوسے بچے ہوئے پانی کےاستعمال کی ممانعت 176
12۔ جنبی کےاستعمال سے بچے ہوئے پانی کےاستعمال کی رخصت 177
13۔پانی کی وہ مقدار جوانسان کووضواورغسل کےلئے کافی ہے 177
                                                              کتاب الحیض والاستحاضۃ من المجتبیٰ               3۔

سنن مجتبیٰ سےمنقول حیض اوراستحاضہ کی کتاب

1۔حیض کی ابتدا‘ کیاحیض کونفاس کہاجاسکتاہے 178
2۔استحاضہ ‘خون کاآنااورختم ہونا 178
3۔عورت کےہر ماہ ایام حیض معلوم ہوتےہیں 179
4۔اقراء کابیان 180
5۔مستحاضہ جب دونمازیں جمع کرکے پڑھنے تووہ ان کےلئے غسل کرے 182
6۔حیض اوراستحاضہ کےخون میں فرق 183
7۔پیلااورسیاہی مائل رنگ(کاخون) 185
8۔حائضہ سے کیا استفادہ کیا جاسکتاہے اوراللہ عزوجل کےفرمان‘‘ وہ آپ سےحیض کےمتعلق دریافت کرتے ہیں ‘‘کی تفسیر 185
9۔جوشخض حالت حیض میں اپنی اہلیہ سے جماع کرتاہے اسے معلوم ہوکہ اللہ تعالیٰ اس سے منع فرماتا ہے تواس پرکتناکفارہ واجب ہے؟ 186
10۔حائضہ کو اس کےحیض والے لباس میں ساتھ لٹانا 187
11۔آدمی اپنی حائض بیوی کےساتھ ایک چادر میں سوسکتاہے 187
12۔حائضہ کےجسم کے ساتھ جسم لگانا 188
13۔جب رسول اللہﷺ کی کسی اہلیہ محترمہ کو حیض آتا توآپ کیا کرتے؟ 188
14۔حائضہ کےساتھ کھانااوراس کابچاہواپانی پینا 198
15۔حائضہ کی بچی ہوئی چیز سے استفادہ کرنا 190
16۔آدمی اپنی حائضہ اہلیہ کی گود میں سر رکھ کرقرآن پرھ سکتاہے 190
17۔حائضہ نمازنہ پڑھے 191
18۔حائضہ سے خدمت لینا 191
19۔حائضہ مسجد میں چٹائی بچھاسکتی ہے 192
20۔حائضہ شوہر مسجد میں معتکف ہوتوحائضہ اس کےسر میں کنگھی کرسکتی ہے 192
21۔حائضہ اپنے شوہر کاسر دھوسکتی ہے 193
22۔حیض والی خواتین عیدین اورمسلمانوں کی دعا میں شریک ہو سکتی ہیں 193
23۔عورت کوطواف افاضہ کےبعد حیض آجائے تو 194
24۔نفاس (زچگی )والی عورت احرام کےوقت کیاکرے؟ 194
25۔حالت نفاس میں فوت ہونے والی عورت کی نماز جنازہ 195
26۔حیض کاخون جوکپڑے کولگ جائے 195
کتاب الغسل وتیمم من المجتبیٰ   4۔

سنن مجتبیٰ سےمنقول غسل اورتمیم سے متعلق احکام

1۔جنبی کھڑے ہوئے پانی میں غسل نہ کرے 196
2۔حمام میں داخل ہونے کی رخصت 197
3۔برف اور اولوں کے ساتھ غسل کرنا 198
4۔ ٹھنڈے پانی کےساتھ غسل 198
5۔سونے سےپہلے غسل کرنا 198
6۔رات کےاول حصہ میں غسل کرنا 199
7۔ غسل کےوقت پردہ کرنا 199
8۔غسل کے لیے پانی کی مقدار کی کوئی تعیین نہیں 200
9۔ میاں بیوی ایک برتن سے غسل کرسکتےہیں 201
10۔اس مسئلہ میں رخصت 202
11۔ایسے برتن میں سے غسل کرناجس میں آٹے کانشان ہو 202
12۔عورت غسل کےوقت سر کےبال نہ کھولے 202
13۔جب خوشبولگائی اورغسل کیا خوشبو کااثر باقی رہ گیا 203
14۔جنبی جسم پرپانی بہانے سے پہلے اپنےجسم نجاست (منی )دورکرے 203
15۔شرم گاہ دھونےکےبعد ہاتھ زمین پرصاف کرنا 204
16۔غسل جنابت میں پہلے وضوکرناچاہیے 204
17۔طہارت میں دائیں طرف سے شروع کرنا 205
18۔غسل جنابت کےوضومیں سرکامسح نہیں کرناچاہیے 205
19۔غسل جنابت میں جلدکوصاف کرنا 206
20۔جنبی کواپنے سرپرکتناپانی ڈالناکافی ہے 206
21۔غسل حیض کاطریقہ 207
22۔ایک مرتبہ غسل کرنا 207
23۔نفاس والی عورت کااحرام کےوقت غسل کرنا 208
24۔غسل کےبعد ترک وضو 208
25۔ ایک غسل میں ایک سے زائد بیو یوں کےپاس جانا 209
26۔مٹی سےتمیم کرنا 209
27۔جس شخص کوتمیم کرکے نماز پڑھنے کےبعد پانی مل جائے تو 210
28۔مذی سے وضو 211
29۔ نیند سے بیدار ہوکروضوکرناچاہیے 212
30۔شرم گاہ کوہاتھ لگ جانےسےوضوٹوٹ جاتاہے 213
                                                             کتاب الصلوۃ                                5۔

نمازکی کتاب

1-فرضيت نماز 215
2۔نمازیں کہاں فرض کی گئیں؟ 221
3۔نماز کس طرح فرض کی گئی 221
4۔ رات اوردن میں کتنی نمازیں فرض کی گئی 223
5۔پانچ نمازوں پربیعت 224
6۔پانچوں نمازوں کی محافظت 224
7۔پانچوں نمازوں کی فضیلت 225
8۔تارک نماز کےمتعلق حکم 225
9۔نمازپرمحاسبہ (احتساب) 226
10۔نمازقائم کرنے والے کے لیے ثواب 227
11۔حضر میں نماز ظہر کی تعد اد 228
12۔ سفرمیں نمازظہر کی تعداد 228
13۔نمازعصر کی فضیلت 228
14۔نماز عصر کی محافظت 229
15۔جس نے نماز عصر ترک کردی 230
16۔حضر میں نماز عصر کی تعداد 230
17۔سفرمیں نمازعصر کی مقدار 231
18۔نمازمغرب 232
19۔نمازعشاءکی فضیلت 232
20۔سفرمیں نماز عشاء کی تعداد 233
21۔باجماعت نمازکی فضیلت 234
22۔فرضیت قبلہ 235
23۔وہ احوال جن میں غیر قبلہ کی طرف رخ کرناجائزہے 235
24۔اجتہاد کےبعد خطا کاظاہرہونا 237
کتاب الموقیت                          6۔

نمازکےاوقات کی کتاب

1۔جبریل ﷤کی امامت میں نبی ﷺ کانماز ادا کرنااورپانچوں نمازوں کےاوقات کی تحدید 238
2۔ظہر کی نماز کااول وقت 239
3۔سفر میں ظہر کی نماز جلد ی پڑھنا 240
4۔سردی میں ظہر کی نماز جلدی پڑھنا 240
5۔شدید گرمی میں ظہر کی نمازٹھنڈےوقت میں پڑھنا 241
6۔ظہر کی نمازکاآخری وقت 241
7۔عصرکی نمازکااول وقت 243
8۔عصر کی نمازجلدی پڑھنا 243
9۔عصرک نمازکی تاخیرمیں سختی 245
10۔عصر کی نماز کاآخری وقت 246
11۔جوشخص عصر کی نمازکی دورکعات پالے 247
12۔مغرب کااول وقت 248
13۔مغرب کی نماز جلدی پڑھنا 249
14۔تاخیرمغرب 250
15۔مغرب کی نماز کاآخری وقت 250
16۔نمازمغرب کےبعد سونےکی کراہیت 252
17۔عشاءکی نماز کااول وقت 253
18۔عشاءکی نمازمیں جلدی کرنا 254
19۔شفق کابیان 254
20۔عشاءکی نمازتاخیر سےپڑھنامستحب ہے 255
21۔عشاءکی نمازکاآخری وقت 257
22۔نمازعشاءکو’’عتمہ‘‘کہنے کی اجازت 259
23۔نمازعشاءکوعتمہ کہنےکی کراہیت 260
24۔صبح کی نمازکااول وقت 260
25۔حضرمیں فجرکی نمازاندھیرے میں پڑھنا 261
26۔سفرمیں فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھنا 262
27۔نماز فجر صبح روشن ہوجانےپرپڑھنا 262
28۔جونماز فجرکی ایک رکعت پالے 263
29۔نماز فجر کاآخری وقت 263
30۔جس کونماز کی ایک رکعت مل گئی 264
31۔وہ اوقات جن میں نماز پڑھناممنوع ہے 265
32۔فجر کی نماز کےبعد کوئی اورنماز پڑھنےکی ممانعت 266
33۔طلوع آفتاب کےوقت نماز پڑھنےکی ممانعت 267
34۔ٹھیک دوپہر کےوقت نماز پڑھنے کی ممانعت 267
35۔عصر کی نماز کےبعد نماز پڑھنےکی ممانعت 268
36۔عصر کےبعدنماز پڑھنےکی رخصت 270
37۔غروب آفتاب سے پہلے نماز پڑھنےکی رخصت 272
38۔مغرب سےپہلے نماز پڑھنےکی رخصت 272
39۔طلوع فجرکےبعد نماز 273
40۔نمازفجر پڑھنےتک نمازپڑھنےکی اباحت 273
41۔مکہ میں ہروقت نماز پڑھناجائزہے 274
42۔وہ وقت جس میں مسافرظہروعصرکی نمازیں جمع کرسکتاہے 274
43۔اس (نمازیں جمع کرنے)کابیان 275
44۔وہ وقت جس میں مقیم بھی نمازیں جمع کرسکتاہے 276
45۔ وہ وقت جس میں مسافر مغرب وعشاءجمع کرسکتاہے 277
46۔وہ حالات جن میں دو نمازیں جمع کرناجائزہے 280
47۔حضر میں دونمازیں جمع کرنا 281
48۔میدان عرفات میں ظہر وعصر کی نمازیں اکٹھی پڑھنا 282
49۔مزدلفہ میں مغرب وعشاء کی نماز یں پڑھنا 282
50۔نمازیں کس طرح جمع کی جائیں 283
51۔نمازکو اس کےوقت پرپڑھنےکی فضیلت 284
52۔جوشخص نمازپڑھنابھول جائے 285
53۔جوشخص نیند کی وجہ سے نماز نہ پڑھ سکے 285
54۔جوشخص نیند کی وجہ سےنماز نہ پڑھ سکے تووہ اگلے روز اس کےوقت پراعادہ کرلے 286
55۔فوت ہوجانےوالی نماز کی قضاکس طرح ہو 287
                                                                              کتاب الاذان7۔

اذان كی کتاب

1۔اذان کےشروع ہونےکابیان 290
2۔اذان کےکلمات دو دوبار 290
3۔اذان میں ترجیع کےوقت آواز کو پست رکھنا 291
4۔اذان کےکلمات کتنےہیں 292
5۔اذان کس طرح دی جائے 292
6۔ سفرمیں اذان 294
7۔ سفرمیں اکیلاآدمی بھی اذان دے 295
8۔حضر میں کسی دوسرے کی اذان کفایت کرجاتی ہے 295
9۔ ایک مسجد کےلیے دومؤذن 296
10۔کیادو مؤذن ایک ساتھ اذان دیں الگ الگ 297
11۔نماز کےوقت سےپہلے اذان دینا 298
12۔صبح کی اذان کاوقت 298
13۔ مؤذن اذان میں کس طرح   کرے گا 298
14۔بلند آواز سے اذان دینا 299
15۔اذان فجر میں((الصلوۃ خیر من النوم))کہنا 300
16۔اذان کےآخرمیں کلمات 300
17۔بارش والی باجماعت نماز نہ پڑھنےکی صورت میں اذان 301
18۔جو شخص پہلی نماز کے وقت میں دونمازیں اکٹھی پڑھتا ہے اس کےلیے اذان 302
19۔جوشخص پہلی نماز کاوقت گزرجانے کےبعد دونمازیں اکٹھی پڑھتاہے اس کےلیے اذان 302
20۔دونمازیں اکٹھی پڑھنےوالے کے لیے اقامت 303
21۔فوت ہوجانےوالی نمازوں کےلیے اذان 304
22۔کئی نمازیں فوت ہوجانےکی صورت میں تمام کےلیے ایک اذان اورہر نماز کےلیے الگ اقامت 304
23۔ہر نماز کےلیے تکبیر کہناکافی ہے 305
24۔جوشخص ایک رکعت پڑھنابھو ل جائے تو وہ اقامت کہہ کروہ رکعت پڑھے 305
25۔چرواہااذان دے 306
26۔اگرکوئی شخص اکیلا نماز پڑھے تو وہ اذان 306
27۔اکیلانماز پڑھنےوالااقامت کہے 307
28۔اقامت کی کیفیت 307
29۔ہرشخص اپنے لیے اقامت کہے 308
30۔اذان کی فضیلت 308
31۔اذان دینے کےلیے قرعہ اندازی 308
32۔ایسا مؤذن رکھناجواس پراجرت حاصل نہ کرے 309
33۔جس طرح                                   مؤذن کہےاسی سننے والاکہے 309
34۔اذان کاجواب دینے والے کے لیے ثواب 310
35۔جس طرح مؤذن شہادت کےکلمات کہے سننے والابھی ویسے ہی کہے 310
36۔جب مؤذن حَیّ َ عَلیَ الصّلوٰۃِ حَیَ عَلَی الٗفلَاََحِ کہے تو کیا کہناچاہیے 311
37۔اذان کےبعد نبی ﷺ پردرود 311
38۔اذان کےوقت دعا 312
39۔اذان واقامت کےدرمیان نماز 313
40۔اذان کےبعد مسجد سے نکلنے میں سختی 313
41۔مؤذن امام کو نماز کی اطلاع دے 314
42۔امام کوآتے ہوئے دیکھ کر اقامت کہنا 315
                                                           کتاب المساجد             8-

مساجد کےمتعلق کتاب

1۔مساجد بنانے کی فضیلت 316
2۔ مساجد کےبارے میں فخر کرنا 316
3۔ سب سے پہلے کو ن سی مسجد بنائی گئی 317
4۔مسجد حرام میں نمازپڑھنے کی فضیلت 317
5۔کعبہ میں نماز 318
6۔ مسجد اقصیٰ کی فضیلت اوراس میں نماز 318
7۔ مسجد نبویﷺ کی فضیلت اوراس میں نماز 319
8۔ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پررکھی گئی 320
9۔ مسجد قباکی اوراس میں نماز پڑھنے کی فضیلت 320
10۔ کن مساجد کی طرف رخت سفر باندھناجائزہے 321
11۔ کیساؤں کومساجد بنانا 321
12۔ قبروں کوکھودنااوران کی جگہ مسجد بنانا 322
13۔ قبروں کوسجدہ گاہ بنانے کی ممانعت 323
14۔ مساجد میں آنے کی فضیلت 324
15۔خواتین کو مساجد میں آنے سے منع نہیں کرناچاہیے 324
16۔کس کےلیے مسجد میں آنامنع ہے 325
17۔کس شخص کو مسجد سے نکالاجائے 325
18۔مساجد میں خیمہ لگانا 325
19۔ بچوں کو مساجد میں لانا 326
20۔قید ی کومسجد   کےستون کےساتھ باندھنا
21۔اونٹ کومسجد کےاندر لے آنا
327
22۔مسجد میں خرید وفروخت اورجمعہ کی نماز سے پہلے حلقے بنانےکی ممانعت 328
23۔مسجد میں اشعار پڑھنے کی ممانعت 328
24۔ مسجد میں اچھے شعر پڑھنے کی رخصت 328
25۔گم شدہ چیز کامسجدمیں اعلان کرنے کی ممانعت 329
26۔مسجد میں اسلحہ ہتھیار ظاہر کرنا 329
27۔مسجد میں ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنا 329
28۔مسجدمیں چت لٹینا 330
29۔مسجدمیں سونا 331
30۔مسجد میں تھوکنا 331
31۔آدمی مسجد کےقبلے کی طرف ناک صاف کرے نہ تھوکے 331
32۔آدمی نماز پڑھ رہا ہوتو وہ اپنے سامنے یادائیں طرف نہ تھوکے 332
33۔نمازی اپنے پیچھے یااپنی بائیں جانب تھوک سکتاہے 332
34۔کس پاؤں کےساتھ تھوک کےملے 332
35۔مساجد کوخوشبو لگانا 333
36۔مسجدمیں جانے اوروہاں سےآنے کی دعا 333
37۔مسجد میں بیٹھنے سے پہلے نماز پڑھنے کاحکم 334
38۔نماز پڑھے بغیر مسجد میں بیٹھنے اوروہاں سے نکلنے کی رخصت 334
39۔مسجدکے پاس سے گزرنے والے کی نماز 335
40۔مسجد میں بیٹھنے اورنماز کاانتظار کرنے کی فضیلت 336
41۔اونٹوں کےباڑے میں نماز پڑھنے کی ممانعت 336

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like