حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو سنن نسائی جلد سوم

حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو سنن نسائی جلد سوم

 

مصنف : امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی

 

صفحات: 723

 

احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے اور اس متن کی شرح وتفصیل کانام حدیث رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا کر اور پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے احادیث کومدون او ر علماء امت نے کتب احادیث کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اورمولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کااردو زبان میں ترجمہ کر کےبرصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔شیخ البانی  اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سےتحقیق حدیث کاجو ذوق پورے عالم اسلام میں عام ہوا اس کے پیش نظر بجار طور پر لوگوں کے اندر یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش سننِ اربعہ میں جوضعیف رویات ہیں ا ن کی نشاندہی کر کےاو ر ان ضعیف روایات کی بنیادپر جو احکام ومسائل مسلمانوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی تردید وضاحت بھی کردی جائے۔سننِ اربعہ کی عربی شروحات میں تحقیق وتخریج کا اہتمام تو موجود تھا لیکن اردو تراجم میں نہیں تھا تو جب ان کے نئے ترجمے کر کے شائع کیے گیے اوران میں احادیث کی تخریج وتحقیق کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔جیسے دارالسلام سے مطبوعہ سنن ابن ماجہ ، سنن نسائی، سنن ابو داؤد، میں احادیث کی مکمل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے ۔اور اسی طرح بعض دوسرے اداروں نے بھی یہ کام کیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو سنن نسائی ‘‘عربی متن کےساتھ آسان اورسلیس اردو ترجمہ ،تخریج ،صحت وضعف کے حکم، اس کی تعلیل وتوجیہ اور مفید جامع اورمختصر تعلیقات وحواشی پر مشتمل ہے ۔اس میں ترجمہ کا کام مولانا محمد مستقیم سلفی ، مولانا خالدعمری ، مولانا محمد بشیر تمیمی اورمولانا ابو البرکات اصلاحی نے کیا ہے ۔حواش وفوائد مولانا احمد مجتبیٰ مدنی ،مولانا محمد مستقیم سلفی اور مولانا رفیق احمدسلفی نے تحریر کیے ہیں ۔کتاب کی مکمل تخریج مولانا احمد مجتبیٰ مدنی اور مولانا عبد المجید مدنی نے کی ہے ۔آخرمیں پورے مسودے کا مراجعہ اور بہت سے خامیوں کی اصلاح ومناسب حذف واضافہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن عبد الجبار الفریوائی ﷾(استاذ حدیث جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ ،الریاض)نے کیا ہے اور گراں قدر جامع علمی مقدمہ بھی تحریرکیا ہے ۔محقق العصر مولانا ارشاد الحق اثری ﷾ کے علمی مقدمہ سے کتاب کی اہمیت وافادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اس کتاب کواشاعت کے قابل بنانے میں شامل تمام احباب کی کاوشوں کو قبو ل فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب :حج کےاحکام ومناسک
باب :حج کی فرضیت کابیان 37
با ب: عمرے کےواجب ہونےکابیان 38
مقبول حج کی فرضیت کابیان 38
حج کی فضیلت کابیان 39
عمرےکی فرضیت کابیان 41
حج کےساتھ عمرہ کرنےکی فضیلت کابیان 41
حج کی نذرماننے والے کی طرف سےحج بدل کرنا 42
حج نہ کرنےوالی میت کی طرف سےحج بدل کرنا 42
زندہ شخص جوسواری پر ٹھہر نہیں سکتا اس کی طرف سےحج کرنےکابیان 43
طاقت نہ رکھنے والے  شخص کی طرف سےعمرہ کرنا 44
حج کی ادائیگی کوقرض کی ادائیگی سے تشبیہ دینےکابیان 44
مرد کی طرف سےعورت کےحج کرنےکابیان 46
عورت کی طرف سے مرد کےحج کرنےکابیان 47
مستحب یہ ہےکہ باپ کی طرف سےبڑابیٹا حج کرے 47
چھوٹے بچے کو حج کرانےکابیان 47
نبی اکرم ﷺ کےمدینے سےحج کےلیےنکلنے کےوقت کابیان 49
اہل مدینہ کی میقات کابیان 49
اہل شام کی میقات کابیان 50
اہل مصر کی میقات کابیان 51
اہل یمن میقات کابیان 51
اہل نجد کی میقات کابیان 52
اہل عراق کی میقات کابیان 52
میقات کےاندر رہنے والوں کےاحرام کابیان 52
رات ذوالحلیفہ میں پڑاؤ ڈالنےکابیان 53
بیداء کابیان 54
تلبیہ پکارنے اوراحرام باندھنے کےلیے غسل کرنےکابیان 55
محرم کےغسل کابیان 55
احرام میں ورس اورزعفران میں رنگے ہوئے کپڑے پہننے کی ممانعت کابیان 56
احرام میں جبہ پہننے کابیان 58
محرم کو قمیص پہننےکی ممانعت کابیان 59
احرام میں پانجامے پہننےکی ممانعت کابیان 59
تہبند نہ ہونےکی صورت میں پانجامہ پہننےکی اجازت کابیان 59
محرم عورت کےنقاب پہننے کی ممانعت کابیان 60
احرام میں ٹوپی پہننےکی ممانعت کابیان 61
احرام میں عمامہ پہننے کی ممانعت 61
احرام میں موزے پہننے کی ممانعت کابیان 62
جوتےمیسر نہ ہونے کی صورت میں موزے پہننے کی رخصت کابیان 62
موزوں کو کاٹ کر ٹخنوں سےنیچے کرنےکابیان 63
محرم عورت کو دستانے پہننے کی ممانعت کابیان 63
احرام کےوقت لوگوں کو گوندے سےجمالینے کابیان 63
احرام باندھنے کےوقت خوشبو لگانے کی اباحت کابیان 64
خوشبو لگانے کی جگہ کابیان 67
محرم کےلیے زعفران کےاستعمال کابیان 70
محرم کےلیےخلوق کےاستعمال کابیان 71
محرم کےلیےسرمہ کےاستعمال کابیان 72
محرم کےلیے رنگین کپڑے پہننے کی کراہت کابیان 72
محرم کےسراورچہرہ ڈھانپنے کابیان 73
حج افراد کابیان 73
حج قران کابیان 75
حج تمتع کابیان 80
تلبیہ کہتےوقت حج یاعمرے کانام نہ لینے کابیان 85
دوسرےکی نیت پر نیت کرکےمحرم کے حج کاتلبیہ پکارنے اوراحرام باندھنے کابیان 86
جب عمرے کاتلبیہ پکارنے تو کیااس کےساتھ حج بھی کرسکتا ہے 88
تلبیہ کس طرح پکاراجائے ؟ 89
بلند آواز سے تلبیہ پکارنے کابیان 91
تلبیہ کب پکاریں؟ 91
نفاس والی عورت کےتلبیہ پکارنےکابیان 93
عمرےکااحرام باندھنے والی عورت حائضہ ہو جائے اسے حج کےفوت ہوجانے کاڈر ہوتو وہ کیاکرے ؟ 94
حج میں شرط لگانے کابیان 96
جب شرط لگائے تو کس طرح کہے؟ 97
جوشخص حج سےروک دیاگیا ہواوراس نےشرط نہ لگائی ہوتووہ کیاکرے ؟ 98
ہدی کااشعار کرنا 99
حاجی ہدی کےدونوں جانب میں سےکس جانب زخم لگا کراشعار کرے ؟ 100
قربانی کے اونٹوں سےاشعار کےبعد خون صاف کرنےکابیان 100
اونٹوں کےگلے کاہاربٹنے کابیان 101
ہارکس چیزسے بٹاجائے ؟ 102
ہدی کو قلادہ پہنانے کابیان 103
اونٹ کےگلے میں قلادہ ڈالنے کابیان 103
بکریوں کےگلوں میں ہارلٹکانے کابیان 104
ہدی کےگلے میں دوجوتیاں لٹکانے کابیان 105
کیاجب جانور کےگلے میں ہارڈالنے تواحرام باندھنے 105
کیاہدی کےگلے میں ہارڈالنے سے احرام واجب ہوجاتاہے ؟ 106
حاحی کاہدی کو اپنے ساتھ لےجانےکابیان 107
ہدی کےجانور پرسوار ہونےکابیان 107
چلتے چلتے تھک جانےوالے والاشخص ہدی کےجانور پر سوار کابیان 109
معروف طریقے پر ہدی کےجانور سواور ہنےکابیان 109
محرم کےلیے جائز شکار کابیان 114
کس طرح شکار کھانا محرم کےلیےناجائز ہے 116
جب محر م شکار کودیکھ کر ہنسے اورغیر محرم تاڑجائے اورشکار کر ڈالے تو کیام محرم اسے کھائے یانہ کھائے ؟ 118

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like