سنن دار قطنی ( فیض اللہ ناصر ) جلد سوم

سنن دار قطنی ( فیض اللہ ناصر ) جلد سوم

 

مصنف : امام ابو الحسن علی بن عمر الدار قطنی

 

صفحات: 535

 

چوتھی  صدی ہجری کے نامور تاجدارِ حدیث  امام دارقطنی﷫ ( (306 – 385جن کے تذکرے کے بغیر چوتھی  صدی کی تاریخ  نا  مکمل رہتی ہے ۔ ان  کا  مکمل  نام یہ  ہے ابو الحسن علی بن عمر بن احمد بن مہدی بن مسعود بن النعمان بن دینار بن عبدللہ   الدار قطنی البغدادی ہے، انہیں امام حافظ مجوِّد، شیخ الاسلام، محدث کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے، ان کا تعلق بغداد کے محلہ دار قطن سے تھا جس کی وجہ سے انہیں الدارقطنی کہا جاتا ہے۔امام دارقطنی  نے  اپنے  وطن   کے علمی  سرچشموں سے سیرابی  حاصل کرنے کے بعد مختلف ممالک کا سفر کیا اور  بڑے بڑے ائمہ کرام سے تعلیم حاصل کی جن میں ابی القاسم البغوی، یحیی بن محمد بن صاعد، ابی بکر بن ابی داود، ابی بکر النیسابوری، الحسین بن اسماعیل المحاملی، ابی العباس ابن عقدہ، اسماعیل الصفار، اور دیگر شامل ہیں۔امام دارقطنی ، علل حدیث اور رجالِ حدیث ، فقہ، اختلاف اور مغازی اور ایام الناس پر دسترس رکھتے تھے۔آپ کی امامت  وثقاہت  پر تمام محدثین کا اتفاق ہے۔حافظ عبد الغنی الازدی فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺکی حدیث پر اپنے  وقت  میں  سب سے بہتر دسترس رکھنے والے تین افراد  ہیں۔  ابن المدینی،  موسی بن ہارون اور امام  دارقطنی ۔امام  دارقطنی کی تصانیف 80 سے زائد ہیں۔ 385 ھ میں ان کا انتقال ہوا اور بغداد کے قبرستان باب الدیر میں معروف الکرخی کی قبر کے نزدیک دفن ہوئے۔امام دارقطنی کی تصانیف میں سے ان  کی مشہور زمانہ  کتاب’’ سنن دارقطنی ‘‘ اپنی شان ومقام کےلحاظ سے جداگانہ مقام رکھتی ہے ۔اس میں احادیث کی تعداد 4835 ہے ۔  اس کتاب پر عربی زبان میں تشریح  وتعلیق، تحقیق وتخریج  کے کام تو ہوئے ہیں  لیکن اس کا اردو زبان میں ترجمہ تشریح کا کام  ابھی باقی تھا  ۔اس کمی کو پورا کرنے کے لیے   عزیز دوست محترم  جناب   حافظ فیض اللہ ناصر ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) نے  سنن دار قطنی کا سلیس اور رواں ترجمہ کرنے کی سعادت  حاصل کی ہے ۔موصوف نے  اس کتاب کا ترجمہ کرتے وقت مؤسسۃ الرسالۃ ،بیروت کا مطبوعہ نسخہ سامنے رکھا ہے  جس کی تحقیق وتخریج کا کام  محقق دوراں الشیخ شعیب الأرنؤوط نے کیا ہے ۔مترجم نے اس تحقیق وتخریج کو بھی اختصار کے ساتھ  اس مترجم نسخے کی زینت بنادیا ہے ۔ جس سے اس کتاب کے علمی مقام اور افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ فاضل مترجم اس کتاب کے  علاوہ  بھی تقریبا نصف درجن کتب کےمترجم ومرتب ہیں۔جس میں امام شافعی﷫ کتاب  مسندشافعی کاترجمہ بھی شامل ہے۔ ۔تصنیف وتالیف وترجمہ کے میدان میں موصوف کی  حسن  کارکردگی  کے اعتراف   میں  ان کی مادر علمی  جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور  نے2014ء کے آغاز میں  انہیں اعزازی شیلڈ  وسند سے  نوازاہے ۔اللہ تعالیٰ ان کے  علم وعمل  اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حدوداوردیتوں کے مسائل
حدود اور دیتوں کےاحکا م کابیان 7
نکاح کےمسائل
نکا ح کےاحکام کابیان 137
حق مہر کابیان 164
طلاق ،خلع اور ایلاء کے مسائل
طلاق خلع اور ایلاء وغیرہ کے احکام کابیان 241
وراثت کے مسائل
وراثت کےاحکام کابیان 291
جہاد کے مسائل
جہاد وغزوات کابیان 320
وراثت کے بقیہ کاحکا م کابیان 333
مکاتب غلام کے مسائل
مکاتب غلام اور مکاتبت کے احکام کابیان 335
نادراورکم یاب مسائل
ان مسائل کابیان جونادار اور کم یاب ہین 350
وصیتوں کے مسائل
وصیتوں کے بار ے میں احکام 355
وکالت کے مسائل
کسی کواپنا وکیل بنانے کابیان 361
شبرواحدعمل کو واجب کردیتی ہے 361
نذورں کے مسائل
نذرماننے  کابیان اور نذرورں کے احکام 365
رضاعت کے مسائل
بچے کو دودھ پلانے کے احکام 378
راہ خدمیں وقف کرنے کے مسائل
اللہ کی راہ میں کوئی چیز وقف  کرنے  کے احکام 391
کسی طرح کوئی چیز وقف کی جائے گی 394
اس جائیداد کے وقف کابیان جومشتر ک ہواور تقسیم نہ ہوئی ہو 402
مساجد او رکنویں وغیرہ کے وقف کابیان 405
فیصلوں کے متعلق مسائل
قضاء او راحکام وغیرہ کابیان 416
سیدنا عمر ﷜کاابو موسی اشعری ﷜کے نام خط 422
اس عورت کابیان جسے مرتد ہونے بر قتل کردیاجائے 432
مشروبات وغیرہ کے مسائل
مشروبات کے متعلق احکام 467
شراب سے سرکہ بنانے  کابیان 497
شکار ذبیحوں او رماکولات وغیر ہ کے احکام 492
گھوڑدوڑ کابیان
گھوڑدوڑکاپیا اور اس بارے میں نبی ﷺسے جوکچھ مروی ہے 522

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like