سبل السلام اردو ترجمہ جلد دوم

سبل السلام اردو ترجمہ جلد دوم

 

مصنف : محمد بن اسماعیل صنعانی

 

صفحات: 426

 

خدمت ِحدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں  ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے ،تاکہ اس کا شمار کل قیامت کےدن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” سبل السلام، اردو ترجمہ ” امام صنعانی﷫ کی مایہ ناز تصنیف کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے،جو چار جلدوں پر مشتمل  شریعہ اکیڈمی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا مطبوعہ ہے۔اردو ترجمہ محترم مولانا عبد الرحمن کیلانی صاحب ﷫ نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف اور مترجم  کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 1
نفلی نماز کا بیان 1
نماز با جماعت اور امامت کا بیان 31
مسافر اور مریض کی نماز کا بیان 67
جمعہ کی نماز کا بیان 82
نماز خوف کا بیان 111
عیدین کی نماز کا بیان 119
سورج گرہن کی نماز 136
استسقاء کی نماز 145
لباس 157
جنازوں کا بیان 167
زکوۃ کا بیان 227
فطرانہ کا بیان 258
نفلی صدقہ 263
زکوۃ کی تقسیم 273
روزوں کا بیان 283
نفلی روزے جن دنوں رکھنا منع ہے 313
اعتکاف اور نماز تراویح 327
حج 336
میقات کا بیان 351
احرام کی اقسام اور اس کی کیفیت 356
احرام اور اس کے متعلقات 357
حج کی کیفیت اور مکہ میں داخلہ 367
حج کے فوت ہونے اور اس سے روک دیے جانے کا بیان 413

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like