سبل السلام اردو ترجمہ جلد اول

سبل السلام اردو ترجمہ جلد اول

 

مصنف : محمد بن اسماعیل صنعانی

 

صفحات: 426

 

خدمت ِحدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں  ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے ،تاکہ اس کا شمار کل قیامت کےدن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” سبل السلام، اردو ترجمہ ” امام صنعانی﷫ کی مایہ ناز تصنیف کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے،جو چار جلدوں پر مشتمل  شریعہ اکیڈمی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا مطبوعہ ہے۔اردو ترجمہ محترم مولانا عبد الرحمن کیلانی صاحب ﷫ نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف اور مترجم  کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 1
بلوغ المرام اوراس کی شرح سبل السلام کاتعارف 5
مولف بلوغ المرام حافظ ابن حجر کی سوانح حیات 9
محمد بن اسماعیل صنعانی کی سوانح حیات 11
ظاہری اورباطنی نعمتوں کی بحث 14
نبی اوررسول میں فرق 16
صحابی کی تعریف 17
علماء انبیاء کےوارث ہوتےہیں 18
اس کتاب کاسبب تالیف 19
ائمہ حدیث کےحالات زندگی 20
کتاب الطہارت
پانی کی مختلف اقسام کابیان 25
سمندر کاپانی اوراس کامردار حلال ہے 25
سمندر کاپانی ہونے سے متعلق علماء کے اقوال 28
پانی سےمتعلق احادیث میں تطبیق 28
یہ بحث کہ پانی کوکوئی چیز ناپاک نہیں بناتی 29
حدیث ’’جب پانی دومنکیزے ہوجائے توناپاکی کو برداشت نہیں کرتا ‘‘پر بحث 35
کھڑے پانی میں جنابت سےغسل کی ممانعت 36
آپﷺکاحضرت میمونہ ؓ کےبچے ہوئے پانی سےنہانا 39
برتنوں کی طہارت جب ان سےکتناپانی پینے لگے 40
جس برتن میں کتا منہ ڈال دےاسے کتنی باردھونا چاہیے 40
اس بارےمیں اختلاف بلی ناپاک نہیں ہوتی 43
یہ بحث کہ خاک والی زمین اگرناپاک ہوجائے تو پانی بہانے سےپاک ہوجاتی ہے 45
جگر،تلی اورمردہ مچھلی اورٹڈی کاحلال ہونا 47
زندہ جانور کاکچھ حصہ کاٹ لیاجائے  تووہ مردار جیساہی ہے 51
برتنوں کابیان 53
سونے اورچاندی کےبرتنوں کی ممانعت 53
جوکھال بھی رنگ لی جائے  وہ پاک ہوجاتی ہے 55
دباغت سےپاک ہونےوالی کھال کےبارےمیں اختلاف 56
اہل کتاب کےبرتنوں میں کھانے کی ممانعت 60
نبی ﷺ اورآپ کےاصحاب کاایک مشرکہ عورت کےمشکیزہ سےوضوء کرنا 61
نجاست کاازالہ اس کی وضاحت اوراسے پاک کرنےوالی اشیاء کابیان 64
شراب کاسرکہ بنانےکی ممانعت 64
گھریلو گدھوں کاگوشت کھانے کی ممانعت 64
حلال جانوروں کےمنہ کالعاب پاک ہے 67
منی کی طہارت 68
منی کےپاک ہونےمیں اختلاف 70
دھونےکاحکم 71
حیض          کاخون  لگ  جانےاسے کھرچ ڈالناپھر پانی سےدھونا 72
جس کپڑے    کوحیض           کاخون لگ جائے وہ دھونے سےپاک ہوجاتاہے اگرچہ اس کانشان زائل نہ ہو 73
وضوء کابیان اوراس کےفضائل 75
ہروضو ءکےوقت مسواک کرنےکااستجاب اوراس کےفضائل 76
وضوء کی کیفیت اوراس کی سنتیں اورواجبات وضو ء میں سرکےمسح کی کیفیت 82
وضو ءمیں کانوں کےمسح کی کیفیت اروجب کوئی 85
دھونے سےپہلے برتن میں ڈالنے کی ممانعت 88
وضوء کےوتق داڑھی اورانگلیوں میں خلال کرنےکی کیفیت 90
وضوء کابیان اوراس کےفضائل
نبی ﷺ اپنے ہرکام میں دائیں سےآغاز کو پسند فرماتےتھے 95
وضور میں چمکنے کےمقامات کولمبا کرنا 94
کلی اورناک میں پانی چڑھانےکاکام کوایک ساتھ کرناانہیں الگ الگ کرنا 104
وضوء کےبعددعا 106
موزوں پر مسح کرنےکابیان 109
موزوں پر مسح کرنےکی جگہ کابیان 109
موزوں پر مسح کرنےکی مدت کابیان 113
مسافر اورمقیم کےلیے موزوں پر مسح کرنےکی مدت کابیان 114
وضوء توڑنے والی چیزوں کابیان 119
کیانیند سےوضوء ٹوٹ جاتاہے اس بارےمیں علماء کےاقوال 119
مستحاضہ کونماز چھوڑنے کی ممانعت اورحائضہ کو نماز چھوڑنے کاحکم 12
مذی نکلنے پر وضوء واجب ہےغسل کی ضرورت نہیں 125
کیااپنی عورت کوچھونے یااس کابوسہ لینے وضو ءٹوٹ جاتاہے  یانہیں ؟اس بارےمیں اختلاف کابیان 126
ذکرکوچھونے پر وضوء ٹوٹ جانے کےبارےمیں اختلاف 129
حدیث ’’جس شخص کوقے یایانکیر یامتلی آئے یا مذی نکل آئے وہ واپس جاکر وضو کرےل 131
جوشخص میت کو نہلائے اسےترانے اوواسے اٹھائے اسے وضوء کرنےکاستحباب 134
قرآن کوپاک آدمی ہی چھوئے 135
ہرحال میں اللہ تعالیٰ کاذکر کرنا 137
وضوء صرف اس پر ہے جولیٹ کرسوجائے 138
قضائے حاجت کےآداب کابیان 142
پانی سےاستنجاء کرنا 144
راستے میں سایہ دارجگہوں اورپھل داردرختوں کےنیچے قضائے حاجت کی ممانعت 146
قضائے حاجت کےدوران شرمگاہ کوچھپانے کاحکم اورگفتگو کرنےکی ممانعت 48
پیشاب یاپاخانہ پھرتےوقت قبلہ کی طرف منہ یاپشت کرنےکی ممانعت 154
قضائے حاجت کرنےوالاجب اپنی حاجت سےفارغ ہوجائے توکیاکہے؟ 156
پتھروں سےاستنجاء کرنا 156
ہڈی یالید سے استنجاء کرنا 156
پیشاب سےپاکیزگی کاحکم 160

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like