صحابہ کرام کا تعارف قرآن اور اہل بیت کےاقوال کی روشنی میں

صحابہ کرام کا تعارف قرآن اور اہل بیت کےاقوال کی روشنی میں

 

مصنف : عبد اللہ بن جوران

 

صفحات: 200

 

رسول اکرم ﷺ کی وفات کے بعد جس جماعت نے آپ ﷺ کی دعوت کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا وہ صحابہ کی جماعت ہے ۔اس جماعت کا امتحان اللہ عزوجل نے لیا اور اپنی خوشنودی سے نواز کر ان کی کامیابی کا اعلان فرما دیا۔صحابہ کرام ؓکے کردار کی عظمت ورفعت کا اقرار دشمنوں نے بھی کیا ۔لیکن اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والا ایک گروہ ایسا بھی ہے جو آج بھی صحابہ کرام ؓ اجمعین پر سب وشتم کرتا ہے اور حب اہل بیت کی آڑ میں ان پر زبان طعن دراز کرتا ہے ۔زیر نظر کتاب میں صحابہ کرام ؓ کا مفصل تعارف کرایا گیا ہے ۔اس میں صحابہ ؓ کے بارے میں قرآن احد اہل بیعت کی مدح سرائی کا بیان ہے جو فتنہ کے ظہور کا تذکرہ ہے،اس کے بعد مسلمانوں کے خلاف یہودی سازش کا ذکر ہے جس کے تحت صحابہ کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ۔ آخر میں  دشمنان صحابہ کے اعتراضات کا بھی مسکت علمی جواب دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے یہ انتہائی مفید کتا ب ہے جس کے مطالعہ ہر محب صحابہ کو کرنا چاہیے تاکہ وہ امدائے صحابہ کی ہرزہ سرائیوں کا جواب دے سکے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 8
تمہید 10
پہلا باب:صحابہ کی تعریف 14
لفظ صحابی کا مفہوم 14
تنبیہ 17
صحابی کی اصطلاحی تعریف 19
دوسرا باب:صحابہ کے بارے میں قرآن اور اہل بیت کی ثناخوانی 21
کتاب اللہ میں صحابہ کرام کی ثنا خوانی 23
صحابہ کرام کے بارے میں اہل بیت کی تعریف 29
خلفائے ثلاثہ کے بارے میں ثقلین کی تعریف وثنا 38
مہاجرین و انصار کے بارے میں ثقلین کی تعریف وثنا 42
مہاجرین وانصار کے بارے میں قرآن کریم کی تعریف وثنا 43
مہاجرین وانصار کے بارے میں نبی کریم ﷺ اور اہل بیت کی ثنا وتعریف 51
اہل بدر کے بارے میں ثقلین کی تعریف وثنا 54
فتح سے پہلے اور بعد میں انفاق کرنے والو کے حق میں ثقلین کی تعریف ومدح 56
تیسراباب:فتنہ کاظہور کیسے ہوا؟ 62
مسلمانوں کے مابین سب سے پہلے فتنہ پروری کرنے والا شخص 63
فتنہ کا آغاز 70
جنگ صفین 72
حضرت علی ؓکی شہادت کے بعد 79
چوتھا باب:اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش 82
صحابہ کرام کی عدالت کو مجروح کرنے کی سازش 83
صحابہ کی سیرت کو داغدار کرنے کی سازش 93
پانچواں باب:صحابہ کے بارے میں صحیح موقف 95
چھٹاباب:صحابہ اوراہل بیت کے درمیان رشتہ داریاں 101
ساتواں باب:بعض اعتراضات اور ان کے جوابات 116
پہلا اعتراض :صحابہ کے مرتد ہونے کے دعویٰ 118
دوسرا اعتراض:حوض کوثر کے متعلق حدیث 122
تیسرا اعتراض:صحابہ کی ایک جماعت کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا مذمت کرنے کا دعویٰ 126
چوتھا اعتراض 140
پانچواں اعتراض 140
چھٹااعتراض 150
ساتواں اعتراض 167
آٹھواں اعتراض 174
اختتام سے پہلے چند گزارشات 185
فہرست 192

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like