500 سوال و جواب برائے خریدو فروخت
500 سوال و جواب برائے خریدو فروخت
مصنف : محمد بن صالح العثیمین
صفحات: 456
اسلامی معاشیات شرعی تجارت کی بنیاد پر قائم ہے جس میں اللہ تعالیٰ کےحلال کردہ کاموں میں ،معاملات کے شرعی قواعد وضوابط کے مطابق سرمایہ کاری اورتجارت کی جاتی ہے ۔ان قواعد کی بنیاد اس قانون پر قائم ہے کہ معاملات میں اباحت اور حلال ہونا اصل قانون ہے اور ہر قسم کی حرام کردہ اشیاء جیسے : سود وغیرہ سے اجتناب لازمی ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے :وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا(سورۃ البقرۃ:257)’’ اللہ نے بیع کو حلا ل اور سودکوحرام کیا‘‘ لہذا ہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :َا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ(سورۃ البقرۃ:208)’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘ کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات او رمعاشرتی مسائل میں اپنی من مانی کرے او راپنے آپ کوشرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت وجامعیت ہےکہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات ومسائل کا مکمل بیان موجود ہے او ہر مسلمان بہ آسانی انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکتاہے۔ زیر نظر کتاب ’’500 سوال وجواب برائے خرید وفروخت ‘‘تجارتی معاملات اور خریدوفروخت کےمتعلق عالم اسلام کے کبار علمائے دین کے 500 فتاوی جات پر مشتمل ہے ۔تاکہ ہر مسلمان ان کی روشنی میں اپنے کاروباری معاملات سنوار سکے اورانہیں شریعت کے منشا ےمطابق انجام دے سکے ۔محترم پروفیسر عبدالجبار ﷾ نے نہایت جان فشانی سےعربی کتاب ’’500 جواب فی البیوع والمعاملات‘‘کو اردوداں قارئین کے لیے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر کے برادرخور محترم عابد الٰہی ﷾ نے اپنے ادارے (مکتبہ بیت السلام ) کی طرف سے طباعت کے اعلی معیار پر شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو تیار کرنے والے اور ناشرین کے لیے ان کی دنیوی واخروی فوز وفلاح کاضامن اور جنت میں بلندیِ درجات کا باعث بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 37 |
مقدمہ | 39 |
عقد بیع | 45 |
1۔اسلامی معاشیات کے اجزائے ترکیبی | 45 |
عورت کے لیے تجارت اور کاروبار کرنا | 46 |
لین دین دین کرتے وقت لکھنے کا حکم | 46 |
آدمی کا اپنی اولاد میں سے کسی کے ہاتھ کوئی چیز فروخت کرنا | 48 |
مسلمانوں کے درمیان خریدو فروخت | 48 |
بازار میں داخل ہونے کی دعا کے متعلق حدیث | 49 |
خریدو فروخت میں شرطیں | 51 |
رضامندی کے بغیر لین دین | 51 |