نومولود کے احکام ومسائل اور اسلامی نام
نومولود کے احکام ومسائل اور اسلامی نام
مصنف : محمد فاروق رفیع
صفحات: 451
بحیثیت ہر مسلمان پر کتاب و سنت کی بنیادی تعلیمات سیکھنا اور ان پر عمل کرنا لازم ہے اور ہر مسلمان میں یہ جذبہء صادقہ بیدار ہونا چاہیے کہ کتاب و سنت کی بالادستی اور شرعی احکام کی اتباع اس کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہو ۔ وہ دنیا میں کتاب و سنت کا سچا پیروکار اور شریعت اسلامیہ کا حقیقی متبع ہو ۔ چناچہ شریعت سے سچی لگن اور اسلام سے دائمی تعلق ہی دنیاوی و اخروی زندگی کی کامیابی کا راز اور عظمت کا ضامن ہے ۔ زندگی کے ہر پہلو اور ہر موقع پر کتاب و سنت سے رہنمائی لینا اور عملی زندگی میں شرعی احکام کی تعمیل ہی مسلمان کی اصلی پہچان ہے ۔ سو عقائد و نظریات ، عبادات و معاملات اور اخلاق و عادات میں شریعت اسلامیہ کی اتباع ہی ملحوظ ہونی چاہیے ۔ لہذا دیگر احکام و فرائض کی طرح شادی شدہ اسلامی جوڑے پر یہ اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نیک اولاد کے حصول کا خواہش مند بھی اور طلب اولاد کا حریص بھی ۔ پھر اولاد طلبی کی شرعی حدود و قیود کی پابندی اختیار کرے اور حصول اولاد کی ناجائز صورتیں اور شرکیہ افعال سے بھی گریز کرے ۔ اور جب اللہ تعالی اس کی التجاؤں کو شرف قبولیت بخشے تو حمل ، وضع حمل کے احکام سے واقفیت حاصل کر کے ان پرعمل پیرا ہو اور گھر کے آنگن میں پھول کھلنے کی صورت میں نومولود کے نام رکھے ۔ عقیقہ کرنے ، بال مونڈنے ، ختنہ کروانے ، رضاعت کے مسائل اور تربیتی پہلوؤں سے آگاہی حاصل کر کے اپنی شرعی ذمہ داریوں سے عہدہ بر آں ہو۔یہ کتاب اسلامی زندگی کے انہی پہلوؤں پر بطریق احسن روشنی ڈالتی ہے ۔ اللہ مصنف کی اس کاوش کو دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 21 | |
اولاد کی طلب ایک بشری تقاضا | 23 | |
مستقبل کےتحفظات کا مداوا | 25 | |
جانشینی کا منصب سنبھالنا | 25 | |
دنیا میں عزت وعظمت کی علامت | 27 | |
مرنے کے بعد درجات کی بلندی کا باعث | 27 | |
مرنے کے بعد مستقل صدقہ جاریہ | 28 | |
طلب اولاد مستحب فعل | 33 | |
حمل کے احکام ومسائل | 59 | |
رحم مادر میں بچے کے تخلیقی مراحل | 70 | |
والدین سے مشابہت کی وجوہ | 70 | |
ناتمام بچے کے مسائل | 82 | |
اسقاط حمل | 92 | |
خاندانی منصوبہ بندی اور اسلام | 96 | |
ولادت کے مسائل | 114 | |
نفاس کے احکام ومسائل | 130 | |
بچپن میں فوت ہونے والے بچے سرمایہ آخرت | 136 | |
بیٹیوں کی ولادت کا بیان | 143 | |
نومولود کو گٹھی دینا | 158 | |
نومولود کے کان میں اذان واقامت کا بیان | 159 | |
نومولود کے بالوں کے احکام | 171 | |
عقیقہ کا بیان | 179 | |
ختنہ کا بیان | 205 | |
دودھ پلانے کا بیان | 212 | |
حرام رضاعی رشتوں کی تفصیل | 231 | |
گائے بھینس یا مصنوعی دودھ نیڈو کے اثرات | 237 | |
دوران رضاعت حفاظتی تدابیر اور مفید مشورے | 242 | |
نسب کا بیان | 251 | |
نومولود کی کفالت اور پرورش | 271 | |
نومولود کی تربیت کا بیان | 285 | |
کھانے کے مسنون آداب | 298 | |
پینے کے آداب | 302 | |
قضائے حاجت کے آداب | 307 | |
متفرق مسائل | 310 | |
بچوں کو نظربد سے بچاؤ کی صورتیں | 322 | |
متفرقات | 332 | |
ناموں کے متعلق احکام ومسائل | 341 | |
اللہ کے ہاں پسندیدہ ترین نام | 348 | |
مستحب نام | 355 | |
ممنوع وحرام نام | 371 | |
مکروہ نام | 375 | |
اسلامی نام | 391 | |
فہرست نامکمل |