تاریخ دولت فاطمیہ

تاریخ دولت فاطمیہ

 

مصنف : سید ریئس احمد جعفری

 

صفحات: 445

 

سلطنت فاطمیہ یا خلافت فاطمیہ خلافت عباسیہ کے خاتمے کے بعد 297ھ میں شمالی افریقا کے شہر قیروان میں قائم ہوئی۔ اس سلطنت کا بانی عبیداللہ مہدی چونکہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ ؓ کی اولاد میں سے تھا (بعض محققین کو اس سے اختلاف ہے) اس لئے اسے سلطنت فاطمیہ کہا جاتا ہے ۔ عبید اللہ تاریخ میں مہدی کے لقب سے مشہور ہے۔ فاطمین حضرت فاطمہ کی نسل سے ہیں کہ نہیں اس بارے میں مورخین میں اختلاف ہے ۔ صرف ابن خلدون اور مقریزی اس بارے میں متفق ہیں کہ یہ فاطمی نسب ہیں۔ خود فاطمین یا ان کے داعیوں نے اثبات نسب میں کوئی حصہ نہیں لیا ۔ معتدد دفعہ ظہور کے زمانے میں نسب کا سوال اٹھایا گیا ، لیکن کسی امام نے اس کا جواب نہیں دیا ۔ معز سے مصر میں کسی نہ یہ سوال کیا کہ آپ کا نسب کیا ہے ۔ اس جواب میں معز نے ایک جلسے میں تلوار اپنی میان سے نکال کر کہا کہ یہ میرا نسب ہے اور پھر سونا حاصرینپر سونا اچھالتے ہوئے کہا کہ یہ میرا حسب ۔ اس زمانے میں جو خطبہ پڑھا جاتا تھا اس میں بھی ائمہ مستورین کی جگہ ممتخنین یا مستضعفین جیسے الفاظ پڑھا کرتے تھے ۔ زمانہ ظہور کے داعیوں نے بھی اس کی طرف توجہ نہیں دی ۔ جب بھی ان کے نسب کا سوال اٹھایا گیا تو انہوں نے خاموشی اختیار کرلی ۔ ان کی مشہور دعا ’ دعائم اسلام ‘ جو ہر نماز میں پڑھی جاتی ہے اس میں بھی کسی امام مستور کا ذکر نہیں پایا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تاریخ دَ‎ولتِ فاطمیہ‘‘ سید رئیس احمد جعفری ندوی کی تصنیف ہے۔ جس میں دولت فاطمی کی تاریخ، فاطمی خاندان کے فرماں رواں، فاطمین کاعہدِ کشور کشائی، تہذیب وتمدن اور ثقافت وحضارت کا عروج، علوم وفنون کی توسیع وترقی، فاطمیوں کا ذوقِ تعمیر اور نظمِ مملکت کو تاریخی اعتبار سے منفرد انداز سے بیان کیا گیا ہے۔ گویا کہ تاریخی و علمی لحاظ سے بہت مفید کتاب ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے اور تمام مسلمانوں کو دنیا کی رہبری عطا فرمائے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 1
دولت فاطمی کی مجمل تاریخ 4
اسماعیلی تحریک کےاسباب عروج 31
اسماعیلی فرقےکی ابتداء 36
جدول خاندان حضرت علیؓ 40
جدول طوائف امامیہ واسماعیلہ 41
فاطمی دعوت اوراس کانظام 44
مدارج دعوت 49
دعوت اول 50
دعوت دوم 58
دعوت سوم 59
دعوت چہارم 61
دعوت پنجم 63
دعوت ششم 65
دعوت ہفتم 68
دعوت ہشتم 70
دعوت نہم 73
میثاق 76
تاویل 80
مسئلہ امامت 86
مقام امام 97
امام غائب اورامام حاضر 100
دلائل کااسلوب 104
اسماعیلی فرقے 108
قرامطہ 110
نصیریہ 114
دروز 116
نزاریہ 120
خلفاءاورائمہ فاطمیین کانسب 124
حصہ فاطمی خاندان کےفرماں رواں
حرف اول 129
عبیداللہ المہدی 131
القائم بامراللہ 136
المنصورباللہ 139
المعزلدین اللہ 141
العزیزباللہ 144
الحاکم بامراللہ 147
الظاہرلاعزازدین اللہ 152
المستنصرباللہ 154
المستعلی باللہ 161
الحافظ لدین اللہ 163
الامرباحکام اللہ 161
الظافرلاعداءاللہ 165
الفائزباللہ 167
العاضدلدین اللہ 168
استدارک 168
سلطان صلاح الدین ایوبی 174
حصہ فاطمیوں کاعہدکشورکشائی
تقدیم 177
فاتح مصرجوہرصقلی 178
مصرکی حالت فتح فاطمی سےپہلے 184
فتح مصر 188
جوہرکاامان نامہ 192
فتح بلادعرب کامقدمہ 196
فتوحات بلادحجاز 198
بحرین فاطمی سیادت میں 207
نفوذفاطمی یمامہ میں 217
عمان پرفاطمیوں کااقتدار 219
بلادیمن پرفاطمیوں کی حکومت 222
سسلی پرفاطمیوں کاقبضہ اورتسلط 243
فرانس اوراٹلی برفاطمیوں کی یلغار 245
فاطمی حکومت کاآفتاب اقبال 246
تہذیب وتمدن اورثقافت وحضارت کاعروج
حرف آغاز 249
معاشرت 252
زبان وداب 254
تجارت 257
نقاشی ومصوری 259
صنعت وحرفت 262
پارچہ بانی 264
صنعت ظروف سازی 266
زراعت وحرفت 269
علوم وفنون کی توسیع وترقی
آغاز سخن 271
فاطمی خلفاءکےکتب خانے 274
عہدفاطمی کےعام کتب خانے 276
جامع ازہر 279
دارالعلم یادارالحکمت 282
علوم فلسفہ وریاضی وسائنس 274
اخوان الصفا 286
طب 289
فلکیات 292
تقویم فاطمی اورنظام صوم 294
جغرافیہ 300
تفسیر،حدیث ،قرآن 303
فقہ 303
لغت ونحو 305
فاطمیوں کاذوق تعمیر
کریں گےاہل نظرتازہ بستیاں آباد 307
شہرمہدیہ 308
شہرمحمدیہ 310
صقلیہ کےمحلات 311
شہرمازر 313
بلرم 314
خالصہ 317
قاہرہ 318
چندمساجدکااجمالی تذکرہ 319
جامع حاکم اوردیگرعمارات 321
مسجدامیرالجیوش 323
مقبرہ سیدہ رقیہ 327
جامع صالح 329
شام کی چندعمارتیں 331
فاطمیوں کانظم مملکت
ابتدائیہ 334
خلافت 335
قصرخلافت 341
قصرشاہی کےمحکمے 342
قصرکےمنصب دار 345
طیب خاص 346
شعرائےدربار 347
ابن ہانی 348
تمیم بن المعز 348
عمارہ بن ابی الحسن علی بن زیدان لاحیمنی 349
حجابت 350
قصرودربارکی شان وشوکت 351
وزارت 354
غیرمسلم وزراء
ابولفرج یعقوب بن کلس 355
فہدین ابراہیم نصرانی 355
وزرارت کےرسوم وممیزات 358
انتظامیہ 361
دیوان لانشاءالمکاتبات 361
برید 362
بری ڈاک 362
بحرک ڈاک 364
فضائی ڈاک 364
پولیس 366
مالیات
الخراج 368
الجوالی وجزیہ 369
دیوان الجوالی 369
الزکوۃ 369
المستغلات 370
فاطمی ٹکسال اورفاطمی سکے 372
فاطمیوں کی اصلاحات 374
فاطمیوں کی رواداری 375
نظام جنگ
تمید 380
فاطمیوں کافوجی دروبست 381
دیوان الجہاد 386
دیوان الاقطاع 387
فاطمیوں کابحری بیڑہ 390
ضمیمہ
بیان صفائی 393
تقدیم 394
ایک مستنددستاویز 395
اشاریہ 399

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like